Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پیرس: ملزم کا تعاقب کرنیوالی پولیس کی گاڑیاں ٹکرا گئیں، 10اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی

Web Desk by Web Desk
مارچ 24, 2025
in بین الاقوامی
0
پیرس: ملزم کا تعاقب کرنیوالی پولیس کی گاڑیاں ٹکرا گئیں، 10اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم کا تعاقب کرنے والی پولیس کی گاڑیاں ٹکرا گئیں،حادثے میں 10 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے جنوبی علاقے میں ہفتے کی صبح پولیس کی درخواست پر رکنے سے انکار کرنے والے گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔پولیس کی گاڑیاں کئی کلومیٹر تک اس گاڑی کا پیچھا کرتی رہیں، انہیں شبہ تھا کہ ڈرائیور نشے میں ہے۔

اس دوران ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور وہ ایک ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی، پولیس اہل کار ملزم کو پکڑنے اترے تو پیچھے سے آتی دوسری پولیس گاڑی، پہلی گاڑی پر جا چڑھی، اس کے بعد پیچھے سے آنے والی ایک شہری کی گاڑی بھی ٹکرا گئی۔حادثے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے 2مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود3 افراد کی عمریں 30، 22 اور 19 سال تھیں، جن میں سے 2 فرانسیسی شہری تھے اور پولیس کو پہلے سے مطلوب تھے۔

Previous Post

عرفان پٹھان کو آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے باہرکر دیا گیا، وجہ بھی سامنے آگئی

Next Post

جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل کرا دیا

Next Post

جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل کرا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم