Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آبی ذخائر کی گرتی سطح اور پانی کی بڑھتی قلت بڑے چیلنج

Web Desk by Web Desk
مارچ 24, 2025
in پاکستان
0
آبی ذخائر کی گرتی سطح اور پانی کی بڑھتی قلت بڑے چیلنج

ارسا کی ٹیکنیکل اورایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس منگل اور بدھ کو شیڈول

خریف سیزن کیلئے پانی کے تخمینے اور دستیابی کے حوالے سے ارسا کی ٹیکنیکل اور ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس منگل اور بدھ کو ہوں گے ۔ ارسا کمیٹیوں کے اجلاس ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پانی کی قلت انتہائی شدید اورنئی نہروں کے معاملے پر صوبہ پنجاب اور سندھ ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں۔خشک سالی ، آبی ذخائر کی گرتی سطح اور پانی کی بڑھتی قلت بڑے چلینج بن گے ۔ ربیع سیزن میں سندھ اور پنجاب کیلئے پانی کی قلت کا ابتدائی تخمینہ 16 سے 20 فیصد تھا ۔ ارسا کے مطابق ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے باعث ربیع سیزن کے باقی دنوں میں پانی کی قلت 35 فیصد تک پہنچ چکی ۔ اور آنے والے دنوں میں قلت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

دوسری جانب نئی نہروں کے معاملے پر سندھ اور پنجاب کے درمیان تناؤ عروج پر ہے ۔ گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت ملک بھر میں 48 لاکھ ایکڑ بنجر اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے گا ۔ جس کیلئےدریائےسندھ سے 6 نہریں نکالی جائیں گی ۔ ابتدائی طور ارسا نے گریٹر تھل منصوبے کیلئے پنجاب حکومت کو این او سی بھی جاری کردیا ۔پنجاب حکومت نے ارسا کو آگاہ کردیا کہ وہ اپنے ترقیاتی بجٹ سے گریٹرتھل منصوبہ مکمل کرنا چاہتی ہےاور گریٹر تھل کینال کیلئے ساڑھے 8 ہزار کیوسک اپنے حصے کے پانی سے دے گی ۔ جبکہ صوبہ سندھ کو خدشہ ہے کہ نئی نہریں بننے سے اس کےحصے کا پانی کم ہو جائے گا ۔ اس لئے وہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔

ارسا کی ٹیکنیکل کمیٹی منگل کو خریف سیزن کیلئےدستیاب پانی کا تخمینہ دے گی ۔ جبکہ ایڈوائزری کمیٹی بدھ کو پانی کی تقسیم کی منظوری دے گی۔ آبی ماہرین کے مطابق پانی کی شدید قلت اور نئی نہروں پر صوبوں کے درمیان تنازع کے باعث ارسا کمیٹیوں کے اجلاس ہنگامہ خیز ہو سکتے ہیں ۔

Previous Post

راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

Next Post

ترک وزارت داخلہ نے استنبول کے میئرکو گرفتاری کے بعد عہدے سے بھی ہٹا دیا

Next Post
ترک وزارت داخلہ نے استنبول کے میئرکو گرفتاری کے بعد عہدے سے بھی ہٹا دیا

ترک وزارت داخلہ نے استنبول کے میئرکو گرفتاری کے بعد عہدے سے بھی ہٹا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم