Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جن اعذار میں روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہو جاتا ہے

Web Desk by Web Desk
مارچ 25, 2025
in پاکستان
0
جن اعذار میں روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہو جاتا ہے

واضح رہے کہ رمضان شریف کے روزے ہر عاقل، بالغ مسلمان پر فرض ہیں، اور کسی صحیح عذر کے بغیر روزہ نہ رکھنا یا توڑنا حرام ہے، شریعت نے جن اعذار میں فرض روزہ نہ رکھنے یا توڑنے کی اجازت دی ہے، وہ نو ہیں ،ذیل میں ان اعذار کو کچھ تفصیل کے ساتھ ذکر کیا جاتا ہے۔

سفر : اگر کوئی شخص سفر شرعی میں ہو، تو اس کے لیے روزہ توڑنا یا نہ رکھنا جا ئز ہے، بعد میں ان روزوں کی قضا لازم ہےالبتہ اگر سفر میں کوئی مشقت نہیں تو روزہ رکھ لینا بہتر ہے۔ شدید بیماری: جو بیمار روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہو، اور روزہ رکھنے سے اس کی بیماری بڑھنے کا اندیشہ نہ ہو، اس پر بھی روزہ رکھنا لازم ہے، اگر بیماری ایسی ہو کہ اس کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا یا روزہ رکھنے سے جان یا کسی عضو کی ہلاکت یا بیماری بڑھ جانے یا اس کی طوالت کا خطرہ ہو تو اسے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، مگر جب تندرست ہوجائے تو بعد میں ان روزوں کی قضا اس کے ذمہ فرض ہے، کفارہ نہیں ہے۔

عورت کا حاملہ یا مرضعہ ہونا:حاملہ یا مرضعہ کو اگر روزہ رکھنے سے اپنی جان یا بچے کی جان کا خوف ہو تو اس کے لیے روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہے ،صحت کے بعد ان روزوں کی قضا کرنا ضروری ہو گا ،البتہ کفارہ لازم نہیں ہوگا۔شدید بھوک اور پیاس کا لگنا: نہ کھانے اور پینے سے ہلاکت یا عقل کے نقصان کا اندیشہ ہو تو اس صورت میں روزہ توڑنا جائز ہے البتہ بعد میں قضا لازم ہے، کفارہ نہیں ہے۔ہلاکت یا عقل کے نقصان کا خوف :چاہے کسی وجہ سے بھی ہو ،مثلاً سانپ یا زہریلے جانور نے کاٹ لیا ہو، اس صورت میں روزہ توڑنا جائز ہے، بعد میں قضا لازم ہے، کفارہ نہیں۔

جہاد: اگر مجاہد کو یقین ہے کہ آج جنگ ہو گی اور دوران جنگ ضعف کا خدشہ ہو تو اس کے لیے بھی افطار جائز ہے،بعد میں قضا لازم ہے، کفارہ نہیں۔ اکراہ:یعنی اگر کوئی زبردستی کھانے پر مجبور کرے لیکن نہ کھانے کی صورت میں قتل، کسی عضو کے تلف یا تکلیف دہ مار کا اندیشہ نہ ہو تو روزہ توڑنا جائز نہیں ہے اور اگر مذکورہ خطرات کا اندیشہ ہو تو روزہ توڑنا جائز ہے، اور ان مذکورہ خطرات پر صبر کر لیتا ہے تو عند اللہ ماجور ہوگا۔

نیز یہ واضح رہے کہ نفلی روزوں میں مذکورہ اعذار کے ساتھ ساتھ ضیافت مہمان اور میزبان دونوں کے لیے عذر ہے ،اس کی تفصیل یہ ہے، اگر کسی شخص کے پاس کوئی مہمان آئے اور اس دن وہ شخص (میزبان) نفل روزے سے ہو اور مہمان ایسے ہوں کہ اگر میزبان ان کے ساتھ کھانے میں شریک نہ ہو تو ان کو برا لگے گا۔ اس طرح اگر کوئی شخص کسی کا مہمان بنے یا کوئی شخص اس کی کھانے کی دعوت کرے اور وہ شخص روزے سے ہو اور اس صورت میں اگر یہ شخص کھانا نہ کھائے تو میزبان یا داعی کو برا لگ سکتا ہے تو اس شخص کے لیے نفل روزہ توڑکر کھانا کھالینے کی گنجائش ہے، کوئی گناہ نہیں ہوگا ،لیکن اس پر ضروری ہے کہ آئندہ اس کے بدلے ایک روزے کی قضا کرے، البتہ اگر اس شخص کو اپنے اوپر اس بات کا اعتماد نہیں کہ وہ آئندہ روزہ رکھ سکے گا یا نہیں تو اسے روزہ نہ توڑنا چاہیے؛ بلکہ میزبان اور داعی کو معذرت کردینی چاہیے،ضیافت کی صورت میں یہ گنجائش زوال سے پہلے تک کی ہے، زوال کے بعد روزہ توڑنا نہیں چاہیے۔

جہاں تک حیض و نفاس کی بات ہے تو عورت کو حیض و نفاس کی حالت میں روزہ رکھنا جائز ہی نہیں، روزہ رکھنے کے بعد حیض اور نفاس کا خون آنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، مگر رمضان شریف کے بعد اتنے دنوں کی قضا اس پر لازم ہے۔نیز واضح رہے کہ جان بچانا فرض ہے، اس لیے اگر اپنی جان یا بچے کی جان کا خطرہ ہو تو اس صورت میں روزہ توڑنا فرض اور واجب کے درجے میں ہوگا، ہاں سفر وغیرہ میں جہاں جان کا خطرہ نہیں، وہاں روزہ توڑنا جائز ہے، البتہ رکھنا بہتر ہے، جہاں تک حیض اور نفاس کی بات ہے تو اگر ان ایام میں روزے آگئے، تو اس میں تو روزہ ہو گا ہی نہیں، اور اگر دورانِ روزہ حیض یا نفاس شروع ہوگئے تو روزہ از خود ٹوٹ ہی جائے گا۔

Previous Post

حکومتی دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا، عوام 163 روپے کلو کے بجائے مہنگی چینی لینے پر مجبور

Next Post

پاکستان نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھا دیا

Next Post
پاکستان نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھا دیا

پاکستان نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم