Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھا دیا

Web Desk by Web Desk
مارچ 25, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
پاکستان نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھا دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھا دیا۔

یو این مشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھایا اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سلامتی کونسل پر تنازعات کی بنیادی وجوہات حل کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں وکشمیر بدستور سلامتی کونسل کےایجنڈے پر موجود ہے، اس کا منصفانہ اور حتمی حل باقی ہے۔سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق کو یقینی بنائے: طارق فاطمی
طارق فاطمی نے کہا کہ کشمیری عوام سے استصوابِ رائے کے ذریعےحق خود ارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا تھا، سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل تنازع کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرے۔

طارق فاطمی نے خطاب میں شرکا کو بتایا کہ پاکستان سب سے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے ممالک میں شامل ہے، پاکستان امن قائم کرنے والے کمیشن کا بانی رکن بھی ہے۔ 181 پاکستانی اہلکاروں نے عالمی امن وسلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا: طارق فاطمی

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اب تک 48 مشنز میں 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد امن اہلکار تعینات کیے، 181 پاکستانی اہلکار عالمی امن وسلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔طارق فاطمی کے مطابق 3ہزار 267 سے زائد پاکستانی مرد و خواتین 7 مختلف یو این مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Previous Post

جن اعذار میں روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہو جاتا ہے

Next Post

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

Next Post
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم