Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سیریز ہارے ہیں، کسی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے: بولنگ کوچ اظہر محمود

Web Desk by Web Desk
مارچ 25, 2025
in کھیل
0
سیریز ہارے ہیں، کسی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے: بولنگ کوچ اظہر محمود

فاسٹ بولرز کی کارکردگی انفرادی ہورہی ہے، بحیثیت بولنگ یونٹ نہیں ہورہی: کوچ اظہر محمود

ایک بولر اچھی بولنگ کرتا ہے تو دوسرا اس طرح پرفارمنس نہیں دیتا، تینوں ایک ساتھ پرفارم کریں تو اچھا ہوگا،پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز کی کارکردگی انفرادی ہورہی ہے، بحیثیت بولنگ یونٹ نہیں ہورہی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک بولر اچھی بولنگ کرتا ہے تو دوسرا اس طرح پرفارمنس نہیں دیتا، تین کے تین بولرز ایک ساتھ پرفارم کریں تو اچھا ہوگا ۔بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ایک میچ میں حارث نے بہت اچھی بولنگ کی، باقی نہیں کرسکے، نوجوانوں پرمشتمل ٹیم ہے،کھلاڑیوں کی انجری اور فائٹ اسپرٹ سب نے دیکھ لی، سیریز ہار گئے ہیں کسی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے، ماڈرن ڈے کرکٹ میں اب 160 اسکور نہیں ہوتا،180 یا 200 پلس ہی ہوتا ہے۔

دوسری اننگز میں گیند زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی، آخری میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے: کپتان

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بدقسمت رہے ان کی گیند پر ٹاپ ایج ہوئے لیکن وکٹ نہیں ملی، نیوزی لینڈ آئے تو بہت چیلنجز کا سامنا تھا، کوشش ہوگی سیریز 3-2کرکے جائیں ، بیٹرز کو باؤنس اور پیس کا سامنا تھا، ماضی کی نسبت اب زیادہ باؤنس ہوتی ہے۔بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ بیٹر کو بتایا کہ پیس کے ساتھ لڑنا نہیں ہے اس کو استعمال صحیح کرنا ہے، بولرز کو بھی بتایا کہ یہاں اس طرح کی لینتھ رکھنی ہے ، ابرار کو آٹھ میچز ملے ہیں جو زیادہ نہیں ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ کل بروز بدھ کو کھیلا جانا ہے، جب کہ قومی ٹیم سیریز ہار چکی ہے۔

Previous Post

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

Next Post

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ اسکواڈ میں پاکستانی کرکٹر کا بیٹا بھی شامل، یہ سابق کرکٹر کون ہیں؟

Next Post
پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ اسکواڈ میں پاکستانی کرکٹر کا بیٹا بھی شامل، یہ سابق کرکٹر کون ہیں؟

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ اسکواڈ میں پاکستانی کرکٹر کا بیٹا بھی شامل، یہ سابق کرکٹر کون ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • مالٹا — سردیوں کا سنہری تحفہ، صحت کا خزانہ
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
  • دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے: وزیر اعظم
  • چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
  • پنجاب حکومت نے سعد رضوی کے اثاثے سیل کردیئے، کریک ڈاؤن کا اعلان

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم