Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

تونسہ میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز نے لیہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Web Desk by Web Desk
مارچ 25, 2025
in صحت
0
تونسہ میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز نے لیہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تھل ہسپتال میں سرجری کے لئے ایچ آئی وی پروٹوکول لاگو کر دیا گیا

تونسہ شریف میں پچاس سے زائد بچوں میں ایچ آئی وی وائرس کے مثبت پائے جانے کی رپورٹس نے ملحقہ ضلع لیہ میں بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، ڈاکٹر کی جانب سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا گیا ہے کہ لیہ میں بھی ہر ماہ ایک کیس مشتبہ ضرور پایا جاتا ہے جو کہ انتہائی الارمنگ ہے

موجودہ اعداد و شمار پر تھل ہسپتال میں گائنی و مین سرجری کیلئے دیگر ٹیسٹوں کے ساتھ ساتھ ایچ آئی وی پروٹوکول بھی لاگو کر دیا گیا ہے جو کہ ہسپتال انتظامیہ کا مثبت اقدام ہے، ملحقہ ضلع تونسہ کے 30فیصد کے لگ بھگ آبادی لیہ شہر اور مختلف دیہاتوں میں قیام پذیر ہے جبکہ دیہی علاقوں میں اتائی ڈاکٹرز کی بھر مار اور حجام کی جانب سے ایک ہی اُسترے کے مسلسل استعمال سے بھی ایڈز کے پھیلنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں

لیہ کے ڈاکٹر نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایچ آئی وی کے لیہ میں کیسز ہونے کی نہ صرف تصدیق کی بلکہ اس کی ممکنہ وجوہات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے اس کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ اتائیت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جانا ضروری ہے جبکہ حجام کو بھی اس ضمن میں آگاہی دیا جانا، لوگوں میں شعور کی بیداری کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے

شہریوں کی جانب سے بھی یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں ہر سمی سرجری کیلئے ایچ آئی وی پروٹوکول کو لازم قرار دیا جائے، تونسہ شریف میں چند روز قبل سامنے آنیوالے ایچ آئی وی کے کیسز کے حوالے سے محکمہ صحت نے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں

سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے تونسہ کے مختلف مراکز صحت کا دورہ کیا، فرائض میں غفلت پر ڈی ایچ او پی ایس، ڈی ڈی ایچ او تونسہ اور ایم ایس ٹی ایچ کیو تونسہ ہسپتال کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے، انہوں نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت تونسہ شریف میں اسکرینگ اور ٹریٹمنٹ سنٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا
ڈی جی خان میں گھر گھر بڑے پیمانے پر اسکریننگ کے عمل کو شروع کر نیکی ہدایت کی، اتائیت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں جس پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

Previous Post

ملک میں سیمنٹ کی نئی قیمت سامنے آگئی

Next Post

ملک میں معمول سے کم بارشوں کے باعث پانی کی قلت، خشک سالی کا خطرہ

Next Post
ملک میں معمول سے کم بارشوں کے باعث پانی کی قلت، خشک سالی کا خطرہ

ملک میں معمول سے کم بارشوں کے باعث پانی کی قلت، خشک سالی کا خطرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم