Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک میں فوڈ سیکورٹی کےلئے محفوظ شہید کنال منصوبہ ناگزیر قرار

Web Desk by Web Desk
مارچ 26, 2025
in پاکستان
0
ملک میں فوڈ سیکورٹی کےلئے محفوظ شہید کنال منصوبہ ناگزیر قرار

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کیلئے محفوظ شہید کنال کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے اور آنے والے سالوں میں یہ منصوبے اپنی افادیت کے حوالے سے ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرعی ماہرین کا ملک میں محفوظ شہید کینال کی تعمیر کے حوالے سے کہنا ہے کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کےپیش نظرپاکستان میں جامع آبی حکمت عملی ناگزیر ہے ۔ گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت صحرا میں بنجرزمین کو زرخیز بنانے کیلئے محفوظ شہید کینال تعمیر کی جائے گی اور محفوظ شہید کینال جدید آبپاشی نظام کے ذریعے 4120 کیوسک پانی فراہم کرے گی۔زرعی ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ غذائی اجناس اور خطے سے مطابقت رکھنے والے پھلوں کی کاشت کو فروغ دے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پنجاب حکومت کا منصوبہ ہے جس کے کیلئے 1.2 ملین ایکڑ زمین مہیا کی گئی ہے اورمحفوظ شہیدکینال ایک موسمی کینال ہے جس میں اضافی سیلابی پانی اور پنجاب کے حصے کااضافی پانی استعمال ہوگا۔

محفوظ شہیدکینال سلیمانکی ہیڈورکس سے شروع ہوگی جس میں دریائے ستلج کا پانی استعمال ہوگا، محفوظ شہیدکینال کی تعمیر میں دریائے سندھ کا پانی استعمال نہیں ہوگا، محفوظ شہیدکینال کو پنجاب کے مختص حصے میں سے ہی پانی فراہم کیا جائیگا۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے اس منصوبے کی منظوری دی ہے، تھارٹی میں تمام صوبوں کی نمائندگی شامل ہے۔زرعی ماہرین کے مطابق محفوظ شہیدکینال کی تعمیر سے لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی سیراب کی جاسکےگی، اضافی کینال نہ بنائی گئیں تومستقبل قریب میں ہمیں فوڈسیکیورٹی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، محفوظ شہید کنال کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں کے باشندوں کی سماجی اور معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔

محفوظ شہیدکینال کی تعمیر سے کارپوریٹ فارمنگ اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، ماہرن کے مطابق ہمیں ملکی معیشت کےلیےانتہائی اہم منصوبوں پرتقسیم کی بجائے قومی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔

Previous Post

سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے پر مستحکم

Next Post

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ

Next Post
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم