Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیر ریلوےکا کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان

Web Desk by Web Desk
مارچ 26, 2025
in پاکستان
0
وزیر ریلوےکا کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان

وزیر ریلوے حنیف عباسی نےکل سے بلوچستان میں ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور سےکوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی جب کہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس ٹرین سروس جمعہ کے روز سے چلائی جائےگی، مسافروں کو سکیورٹی فراہم کی جائےگی۔انہوں نےکوئٹہ سےکراچی کے لیے بولان میل بھی روزانہ کی بنیادپر چلانے کااعلان کیا۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملےکا واقعہ بہت افسوسناک تھا، سکیورٹی اداروں نے فوری رسپانس دیا، خودکش بمباروں کو قابو کیا، یہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی معراج تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے ڈی ایس اور پوری ٹیم کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ٹریک کی بحالی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے سکیورٹی کے ایشوزہیں، ریلوے اسٹیشنوں میں اسکینر نہیں ہیں، دیگر مسائل ہیں، ریلوے پولیس میں 500 لوگوں کی تعیناتی کی جائےگی اور اس کے علاوہ 1000لوگ بھرتی کریں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں چلنے والی ٹرینوں کی تعداد کو 2003,2004کی پوزیشن پر لائیں گے، ان شاء اللہ ہم نے مسافروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنی ہے۔

Previous Post

کرینہ کپور سیف علی خان سے شادی سے قبل کس سیاستدان پر فدا تھیں؟

Next Post

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار

Next Post
بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم