Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ہیروئن سمگلرز کیخلاف رینجرز کی کارروائی درست ہے: لاہور ہائیکورٹ

Web Desk by Web Desk
مارچ 26, 2025
in پاکستان
0
ہیروئن سمگلرز کیخلاف رینجرز کی کارروائی درست ہے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ہیروئن سمگلروں کے خلاف رینجرز کی کارروائی کو درست قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قانونی نکتہ طے کر دیا۔عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ 10 اکتوبر 2024ء کو ملزم سے ہیروئن برآمدگی کا مقدمہ ہڈیارہ پولیس نے درج کیا، رینجرز کو بارڈر کے قریب ایک گاؤں میں کچھ مشکوک افراد کی موجودگی کی خبر ملی، ریڈ کرنے پر ملزم مقبول علی سے مجموعی طور پر 1060 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے وکیل کے مطابق رینجرز نے ماضی میں ہونے والے ایک اختلاف کے باعث اس جھوٹے کیس میں نامزد کیا، وکیل نے موقف اپنایا کہ پاکستان رینجرز کے پاس انسداد نشہ آور مواد ایکٹ کے تحت کسی کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں، حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت گرفتاری کی صورت میں رینجرز کا آفیسر انسپکٹر رینک سے چھوٹا نہیں ہونا چاہیے، موجودہ کیس میں ریڈ کرنے والی ٹیم رینجر کے سب انسپکٹر کی زیر نگرانی تشکیل دی گئی تھی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز کے افسران کے مطابق کسٹمز ایکٹ کے تحت رینجرز افسران انٹرنیشنل بارڈر سے 20 کلو میٹر کے اندر کسی مشکوک شخص کو چیک کر سکتے ہیں، ملزم کے وکیل کی دلیل تسلیم نہیں کی جا سکتی کہ رینجرز کے سب انسپکٹر کی جانب سے گرفتاری نے سارے واقعہ کو خراب کیا ہے۔جسٹس امجد رفیق نے فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ رینجرز کے مختلف اقسام کے افسران کے پاس کسٹمز ایکٹ کے ذریعے متعلقہ اختیارات موجود ہیں، رینجرز افسران نے ملزم سے منشیات برآمدگی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا تھا، ملزم، درخواست گزار سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی ہے جسے غلطی قرار نہیں دیا جا سکتا، ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ رینجرز نے کسی بری نیت سے ملزم کو مقدمے میں نامزد کیا، عدالت ماضی کے عدالتی فیصلوں پر انحصار کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتی ہے۔

بعدازاں جسٹس امجد رفیق نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کسٹمز ایکٹ کے تحت ہیروئن سمگلروں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے اور ساتھ ہی عدالت نے ہیروئن برآمدگی کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

Previous Post

ایشین کپ 2027ء کوالیفائرز راؤنڈ، پاکستان کو شام کے ہاتھوں 2 صفر سے شکست

Next Post

وزیراعظم شہبازشریف کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کی شدید مذمت

Next Post
وزیراعظم شہبازشریف کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کی شدید مذمت

وزیراعظم شہبازشریف کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کی شدید مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم