Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جعفر ایکسپریس 16روز بعد بحال،پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ

Web Desk by Web Desk
مارچ 27, 2025
in پاکستان
0
جعفر ایکسپریس 16روز بعد بحال،پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ

جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہوگئی، ٹرین پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی۔ وفاقی وزیر امور کشمیرامیرمقام اور ریلوے حکام نے ٹرین کو رخصت کیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس میں 280 مسافر سوار ہیں۔

وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور و سیفران امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انہیں مایوسی ہوئی، وزیراعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کے لیے پُرعزم ہیں۔امیرمقام کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی قیادت میں دہشتگردوں کو شکست ہوگی۔ دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے ۔ دہشتگرد پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے، کوئی سیاست نہ کرے، بانی پی ٹی کی ہدایت پر دی گئی آخری کال ٹُھس ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ بھی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی ان کا اپنا معاملہ ہے، کبھی اپنی جماعت سے کسی کو باہر کر دیتے ہیں اور کبھی کسی کو اندر کر دیتے ہیں۔دوسری جانب 16 دن کی بندش کے بعد بلوچستان سے بھی ٹرین سروس کا آج سے آغاز ہوگا، سٹیشن ماسٹر کے مطابق آج پہلی ٹرین سبی سے پشاور کیلے روانہ ہو گی۔ 12 بوگیوں پر مشتمل جعفر ایکسپریس دوبجکر10منٹ پر روانہ ہوگی۔

Previous Post

سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان،سعودی ماہرین فلکیات

Next Post

صحبت پور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 7 افراد جان سے گئے

Next Post
صحبت پور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 7 افراد جان سے گئے

صحبت پور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 7 افراد جان سے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم