Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک بھر میں شب قدر آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

Web Desk by Web Desk
مارچ 27, 2025
in کالم
0
ملک بھر میں شب قدر آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

’’ہزار مہینوں سے بہتر رات‘‘ ملک بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب (شب قدر) آج مذہبی جوش وخروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔شب قدر کے موقع پر مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، آج مساجد میں تراویح میں تکمیل قرآن کی محافل ہوں گی، نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور سامعین کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا، مٹھائیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔

فرزندان اسلام شب بیداری کرتے ہوئے عبادات کا اہتمام کریں گے، خواتین گھروں میں جبکہ مرد حضرات مساجد میں رات عبادت میں گزاریں گے، اس موقع پر دین کی سربلندی، ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ستائیسویں شب کو مساجد میں باجماعت صلوٰۃ التسبیح ادا کی جائے گی اور انفرادی عبادت میں نوافل کی ادائیگی، تلاوت قرآن پاک کی جائے گی اور نبی کریمﷺ کے حضور درود شریف کا نذرانہ پیش کیا جائے گا۔شب قدر کی رات لوگ اللہ سے گڑ گڑا کر توبہ و استغفار اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کریں گے۔

Previous Post

لاہور ہائیکورٹ: نظر بندی کے قانون کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Next Post

تھیٹر کو بحال کر کے فن و ثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے: مریم نواز

Next Post
نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی خواہش کا عکاس ہے: مریم نواز

تھیٹر کو بحال کر کے فن و ثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے: مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم