Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

یو اے ای میں یوم پاکستان کے سلسلے میں انوکھی اور منفرد آرٹ نمائش

Web Desk by Web Desk
مارچ 27, 2025
in بین الاقوامی
0
یو اے ای میں یوم پاکستان کے سلسلے میں انوکھی اور منفرد آرٹ نمائش

متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں یوم پاکستان کے سلسلے میں انوکھی اور منفرد آرٹ نمائش سجائی گئی جہاں مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے تخلیق کاروں کے پاکستان سے متعلق فن پارے پیش کیے گئے۔

نمائش کا اہتمام پاکستانی کیورٹر صائمہ فرقان اور منتظم افتخار ہمدانی نے کیا اور عرب دنیا کے آرٹسٹوں کو بذریعہ پینٹنگس پاکستان کی منظر کشی کرنے کی دعوت دی۔متحدہ عرب امارات میں تعینات سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے آرٹ ایکسپو کا افتتاح کیا اور نمائش میں شریک غیر ملکی تخیلق کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

نمائش میں پاکستانیوں کا آرٹ ورک بھی پیش کیا گیا اور پاکستان کے چاروں موسموں کے رنگ تصاویر میں نظر آئے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مخلتف صوبوں کی انمول اور دلکش ثقافت کے رنگ بھی فن پاروں میں جگمگاتے نظر آئے۔نمائش کے منتظم افتخار ہمدانی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن لوگوں نے پاکستان کی عکاسی کی جو کبھی پاکستان نہیں گئے مگر اب پاکستان کے بارے میں جان چکے ہیں تو پاک سر سزمین جانے کیلئے بے چین ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں بسے لبنانی، شامی ، مصری اور دیگر عرب ممالک کے تخلیق کاروں نے لبیک یوم پاکستان پر لبیک کہا اور پاکستان سے متعلق تحقیق کرکے انتہائی دلکش مناظر کو حسین رنگوں کے امتراج سے کینوس پر سجائے۔عرب آرٹسٹوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطہ پاکستان کرہ ارض پر قدرت کا انمول تحفہ ہے۔یومِ پاکستان کے سلسلے میں عجمان میں پاکستان کے رنگ سجے نظر آئے تو آرٹ کے دلدادہ کھنچے چلے آئے اور پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Previous Post

متحدہ عرب امارات میں 100 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف

Next Post

متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانی گرفتار

Next Post
متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانی گرفتار

متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانی گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم