Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نئے مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد پیش کیا جائےگا

Web Desk by Web Desk
مارچ 28, 2025
in تجارت
0
ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کا مشن،آئی ایم ایف وفد 3 مارچ کو پاکستان پہنچے گا

2542

نئے مالی سال کا بجٹ تیار کرنے سے پہلے آئی ایم ایف کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا، اس دورے میں آئی ایم ایف سے نئے مالی سال 26-2025کے بجٹ پر مشاورت کی جائےگی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے اشرف ملخم کو بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ پر فیس ٹو فیس اور آن لائن مشاورت جاری رہےگی، آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائےگا، نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے کے دوران پیش کیا جائےگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پراپرٹی کی خریدوفروخت پر آئی ایم ایف ایک حد تک ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا ہے، جائیداد کی پہلی خرید و فرخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی جائےگی لیکن ود ہولڈنگ اور انکم ٹیکس کی موجودہ شرح برقرار رہےگی، پراپرٹی فروخت کرنے والوں پر ٹیکس کی موجودہ شرح بھی برقرار رہےگی۔

ان ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے تحت سفارشات کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ مئی کے آخر یا جون میں دےگا، اس وقت تک بجٹ تیار ہو چکا ہوگا، اگر پاکستان نے معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے قرض نہیں ملےگا۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بجٹ تفصیلات طے کرنےکے بعد بلایا جائےگا۔ اپریل میں موسم بہار اجلاس کی وجہ سے ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کا پروگرام زیر بحث نہیں لائےگا۔

Previous Post

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل لاہور بلیوز نے جیت لیا

Next Post

‘پیوٹن جلد مر جائیں گے’، یوکرینی صدر کی حیران کن پیشگوئی

Next Post
‘پیوٹن جلد مر جائیں گے’، یوکرینی صدر کی حیران کن پیشگوئی

'پیوٹن جلد مر جائیں گے'، یوکرینی صدر کی حیران کن پیشگوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم