Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلوچستان میں بی این پی کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا، اختر مینگل سمیت تمام شرکا محفوظ رہے

Web Desk by Web Desk
مارچ 29, 2025
in پاکستان
0
بلوچستان میں بی این پی کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا، اختر مینگل سمیت تمام شرکا محفوظ رہے

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے لک پاس خودکش دھماکے کے مقام سے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا، دھماکے مین سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ حکومت گزشتہ رات سے بی این پی کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں، بی این پی کے وفد کی گزشتہ رات انتظامیہ سے ملاقات ہوئی، آج حکومتی وفد نےسردار اختر مینگل سے ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔شاہد رند نے بتایا کہ حکومتی ٹیم بی این پی کے وفد سے ملاقات کے لیے جا رہی تھی کہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا، دھماکے میں سردار اختر مینگل اور بی این پی کی قیادت سمیت تمام شرکا محفوظ رہے، بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کررہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دشمن صورت حال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اس لیے سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ حکومت سے تعاون کریں، صوبائی حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے اور ڈائیلاگ کر بھی رہی ہے، سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، بات چیت سے صورتحال بہتر بنانے میں مدد کریں، امید ہے کہ بہتر راستہ نکلے گا۔

دوسری جانب سردار اختر مینگل کا لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا دھرنا جاری رہے گا، راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا، ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

Previous Post

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

Next Post

کوٹ ادو: سرنگ بناکر پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش کرنیوالے2 افراد دم گھٹنے سے ہلاک

Next Post
کوٹ ادو: سرنگ بناکر پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش کرنیوالے2 افراد دم گھٹنے سے ہلاک

کوٹ ادو: سرنگ بناکر پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش کرنیوالے2 افراد دم گھٹنے سے ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم