Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

2025 کے لیے فوربز کی امیر ترین افراد کی فہرست جاری، سب سے زیادہ دولتمند کون قرار پایا؟

Web Desk by Web Desk
اپریل 2, 2025
in بین الاقوامی
0
2025 کے لیے فوربز کی امیر ترین افراد کی فہرست جاری، سب سے زیادہ دولتمند کون قرار پایا؟

امریکی جریدے فوربز نے 2025 کے لیے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین فرد قرار پائے ہیں۔

ایلون مسک کی دولت میں 2024 کے دوران 75 فیصد اضافہ ہوا اور اس طرح وہ ایک بار پھر فوربز کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔اس سے قبل 2024 میں فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیے گئے تھے۔

اب نئی فہرست میں ایلون مسک نے 342 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا اور یہ پہلی بار ہے جب کوئی فرد اتنی زیادہ دولت کے ساتھ دنیا کا امیر ترین شخص قرار پایا۔فوربز کی 39 ویں سالانہ فہرست کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 3028 ارب پتی موجود ہیں جو تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ایک سال کے دوران 247 افراد ارب پتی بنے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے ارب پتی کی دولت میں ایک سال کے دوران 2 ہزار ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور وہ مجموعی طور پر 16 ہزار ارب ڈالرز سے زیادہ کے مالک ہیں۔فہرست میں میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 2016 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے دوسرے جبکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوز 2015 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے امیر ترین شخص قرار پائے۔اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن 192 ارب ڈالرز، برنارڈ آرنلٹ 178 ارب ڈالرز، وارن بفٹ 154 ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹے، گوگل کے شریک بانی لیری پیج 144 ارب کے ساتھ 7 ویں جبکہ دوسرے شریک بانی سرگئی برن 138 ارب ڈالرز کے ساتھ 8 ویں نمبر پر رہے۔

اسپین سے تعلق رکھنے والے ایمانسیو اورٹیگا کے حصے میں 9 واں نمبر آیا جو 124 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ مائیکرو سافٹ کے سابق چیف ایگزیکٹو اسٹیو بالمر 118 ارب ڈالرز کے ساتھ 10 ویں نمبر پر رہے۔ماضی میں برسوں تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اب کافی نیچے آگئے ہیں اور 108 ارب کے ساتھ 13 ویں نمبر پر رہے۔بھارت کے مکیش امبانی 92.5 ارب ڈالرز کے ساتھ ایشیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جبکہ مجموعی طور پر وہ دنیا کے 18 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

دنیا کی امیر ترین خاتون امریکا سے تعلق رکھنے والی ایلس والٹن ہیں جو 101 ارب ڈالرز کے ساتھ 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ان کے بعد فرانس کی Francoise Bettencourt Meyers دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون قرار دی گئی ہیں جو 81.6 ارب ڈالرز کی مالک ہیں۔

Previous Post

سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں کے لئے خوف کی علامت شہید لانس نائیک مزمل حسین کی خواہش تھی کہ وہ شہادت کے رتبے پر فائز ہوں

Next Post

صدر مملکت کی طبیعت بہتر، جلد اسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان

Next Post
صدر مملکت کی طبیعت بہتر، جلد اسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان

صدر مملکت کی طبیعت بہتر، جلد اسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم