Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

انگلش بورڈ کا پٹودی ٹرافی ختم کرنیکا فیصلہ، شرمیلا ٹیگور صدمے میں چلی گئیں

Web Desk by Web Desk
اپریل 3, 2025
in بین الاقوامی, کھیل
0
انگلش بورڈ کا پٹودی ٹرافی ختم کرنیکا فیصلہ، شرمیلا ٹیگور صدمے میں چلی گئیں

انگلش کرکٹ بورڈ نے پٹودی ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر ان کی اہلیہ شرمیلا ٹیگور پریشان ہوگئیں تاہم بھارتی بورڈ خاموش ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹائیگر نواب منصور علی خان پٹودی سے منسوب پٹودی ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ ٹرافی بھارت اور انگلینڈ کے درمیان انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے فاتح کو دی جاتی تھی۔جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے بعدبھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے تاہم سیریز سے قبل اس بارے میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا ۔ جون جولائی میں روہت شرما کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

سیف علی خان کو انگلش بورڈ کا خط

ای سی بی نے بھارت کے سابق کپتان مرحوم منصور علی خان پٹودی کے بیٹے، بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگاہ کیا جس نے منصور علی خان کی اہلیہ، مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیاہے ۔شرمیلا ٹیگور نے کہا مجھے ای سی بی سے براہ راست کوئی اطلاع نہیں ملی لیکن انہوں نے سیف کو خط لکھا ہے کہ وہ ٹرافی کو ریٹائر کر رہے ہیں۔ اگر بی سی سی آئی ٹائیگر کی میراث کو یاد رکھنا چاہتی ہے یا نہیں، یہ ان کا فیصلہ ہے میں اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی۔دوسری جانب بی سی سی آئی نے ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور خاموش ہے، البتہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں انگلش بورڈ سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

پٹودی ٹرافی کب شروع ہوئی؟

پٹودی ٹرافی پہلی بار 2007 میں دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ کرکٹ تعلقات کے موقع پر شروع کی گئی تھی۔نواب منصور علی خان پٹودی کے والد نواب افتخار علی خان پٹودی1932اور1946میں بھارت اور انگلینڈ دونوں ملکوں کی جانب سے ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔منصور علی خان پٹودی نے1961سے1975تک بھارت کے لیے 46ٹیسٹ کھیلے۔ ایک حادثے میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی اور وہ ایک آنکھ سے انٹر نیشنل کرکٹ کھیلتے رہے۔کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ صحافت کے پیشے سے منسلک ہوگئے، نواب پٹودی کے فرسٹ کزن اور مشہور سفارت کار شہر یار محمد خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رہے۔

Previous Post

بوٹوکس نہ کروانیوالی کرینہ کپور خوبصورت اور فٹ نظر آ نے کیلئے کیا کرتی ہیں؟

Next Post

انسانی اسمگلروں سے گٹھ جوڑ پر ایف آئی اے کے 51 ملازمین نوکری سے فارغ

Next Post
انسانی اسمگلروں سے گٹھ جوڑ پر ایف آئی اے کے 51 ملازمین نوکری سے فارغ

انسانی اسمگلروں سے گٹھ جوڑ پر ایف آئی اے کے 51 ملازمین نوکری سے فارغ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم