Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم چند دن میں ایک اور خوشخبری دیں گے: عظمیٰ بخاری

Web Desk by Web Desk
اپریل 5, 2025
in پاکستان
0
وزیراعظم چند دن میں ایک اور خوشخبری دیں گے: عظمیٰ بخاری

لاہور:صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چند دن میں ایک اور خوشخبری دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں خوشخبریوں کا موسم شروع ہوگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے، وہ اب عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان سہولت بازاروں میں عوام کو 1.11 ارب روپے کی بچت فراہم کی گئی، جہاں 3.57 ارب روپے کی خریداری ہوئی، 28 ہزار شہریوں نے سہولت بازار سے 3 کروڑ روپے کا سامان فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے حاصل کیا، اگست تک 13 نئے سہولت بازار قائم کئے جائیں گے اور 69 کروڑ روپے کی لاگت سے موجودہ بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہاں کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں، گنڈا پور کی جانب سے پارٹی پر 75 کروڑ روپے خرچ کرنے کا بیان قابل تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی صورت حال بدتر ہے اور ہینڈ گلوز جیسے بنیادی سامان کی خریداری پر بھی کرپشن کے شواہد موجود ہیں، کے پی میں گندم کی مد میں بھی کرپشن کی گئی، چترال میں جنگلات کے منصوبے کے حوالے سے خزانے کو 866 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، یہ تو پارٹی فنڈ کھانے کے بھی مجرم ہیں، کوئی ان کو پوچھنے کو تیار نہیں ہے۔صوبائی وزیر نے پانی کی تقسیم کے مسئلے پر سیاست کو فسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو جلسوں میں کھڑے ہو کر مسئلہ حل کرنے کے بجائے ذمے دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، انہیں بیٹھ کر وفاق کے سامنے اپنی باتیں رکھنی چاہئیں۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے تھیٹرز کے ماحول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں وزیر اعلیٰ سے بات کی گئی ہے اور جلد نیا لائحہ عمل سامنے آئے گا، انہوں نے الزام لگایا کہ تھیٹرز کی جانب سے انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے اور قانونی کارروائی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

Previous Post

اوکاڑہ میں جلتے شعلوں نے3معصوم بہن بھائیوں کی جان لے لی

Next Post

انسانیت کی بقا کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے: مریم نواز

Next Post
انسانیت کی بقا کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے: مریم نواز

انسانیت کی بقا کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے: مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم