Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے کمنٹری پینل اور پریزینٹرز کا اعلان

Web Desk by Web Desk
اپریل 6, 2025
in پاکستان, کھیل
0
پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے کمنٹری پینل اور پریزینٹرز کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔ انگلینڈ کے سابق کپتان سرالیسٹرکک پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہونگے۔کمنٹری پینل میں الیسٹر کک کے علاوہ مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہرعلی خان بھی کمنٹری کریں گے۔

دو بار کی ویمنز ورلڈ کپ فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔پاکستان کے چار سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقاریونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ یہ وسیم اکرم کا پی ایس ایل کمنٹری میں ڈیبیو ہوگا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی۔ اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں۔ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹرز ہونگی۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی دنیا کے بڑے ناموں کی کمنٹیٹرز کے طور پر موجودگی سے کوریج کا بہترین معیار نظر آئے گا، پہلی بار پی ایس ایل میں مکمل طور پر اردو کمنٹری کے ذریعے ہم اپنے ُپرجوش شائقین کے بہت قریب پہنچ سکیں گے، جن کے لیے یہ ایک خوشگوار تجربہ ہوگا۔

Previous Post

کوئٹہ کیجانب مارچ کی صورت میں سردار اختر مینگل کی گرفتاری کا اعلان

Next Post

عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

Next Post
عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم