Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کوئٹہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 6, 2025
in کالم
0
کوئٹہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سریاب سے بھاری مقدار میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ شہر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود سریاب روڈ پر ریڈیو پاکستان ٹاور کے قریب جمع کر رکھا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سریاب روڈ پر ریڈیو پاکستان ٹاور کے قریب سے 20 کلو گرام آئی ای ڈی جس میں ریموٹ ڈیٹنیشن میکانزم نصب تھا، زیر زمین دفن 50 کلو گرام ہائی گریڈ دھماکہ خیز مواد، 5 دستی بم، 3×9 ایم ایم پستول، ڈیٹونیٹرز، وائرنگ اور ٹرگرنگ اپریٹس برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں کے دوران ایک بہت بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ برآمد شدہ اسلحہ و دھماکہ خیز مواد فارنزک کیلئے بھجوایا جائے گا، ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

Previous Post

خواجہ آصف نے عوام کو بجٹ میں مزید خوشخبریوں کی نوید سنادی

Next Post

برطانیہ: جنسی زیادتی کے شبہے میں لیبر رکن پارلیمنٹ گرفتار

Next Post
برطانیہ: جنسی زیادتی کے شبہے میں لیبر رکن پارلیمنٹ گرفتار

برطانیہ: جنسی زیادتی کے شبہے میں لیبر رکن پارلیمنٹ گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم