Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

‘آپکے ہاتھوں پر خون ہے’ مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج

Web Desk by Web Desk
اپریل 6, 2025
in بین الاقوامی
0
‘آپکے ہاتھوں پر خون ہے’ مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج

واشنگٹن: ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران ملازمین نے فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق احتجاج اس وقت شروع ہوا جب مائیکروسافٹ اے آئی (AI) کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان کمپنی کے AI اسسٹنٹ "Copilot” سے متعلق نئی اپڈیٹس اور مستقبل کے وژن پر بات کر رہے تھے۔

تقریب کے دوران کچھ ملازمین نے احتجاج کیا اور اس موقع پر مائیکروسافٹ میں کام کرنے والی ایک خاتون ابتہال ابوسعید نے اسٹیج کے قریب آکر کہا کہ "مصطفیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے، تم کہتے ہو کہ تم اے آئی (AI) کو بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہو لیکن مائیکروسافٹ اسرائیلی فوج کو AI ہتھیار فراہم کر رہا ہے، 50 ہزار لوگ قتل ہوچکے ہیں اور مائیکروسافٹ ہمارے خطے میں اس نسل کشی کو تقویت دے رہا ہے ۔خاتون کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے سی ای او مصطفیٰ سلیمان نے کہا کہ ” آپ کے احتجاج کا شکریہ، میں نے آپ کو سن لیا۔
مصطفیٰ سلیمان کے جواب پر خاتون ملازمہ نے کہا کہ ” آپکے ہاتھوں پر خون ہے، سارے مائیکروسوفٹ کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حق میں ہونے والے احتجاج کے موقع پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور سابق سی ای او اسٹیو بالمر بھی تقریب میں موجود تھے۔

Previous Post

ٹرمپ حکومت کیخلاف امریکا سمیت مختلف ممالک میں احتجاج، پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ

Next Post

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی والدہ چل بسیں

Next Post
بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی والدہ چل بسیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی والدہ چل بسیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم