Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اے آئی ٹیکنالوجی کے ماہر بننا چاہتے ہیں؟ تو مائیکرو سافٹ کے مفت تربیتی پروگرام میں شمولیت کا طریقہ جانیں

Web Desk by Web Desk
اپریل 8, 2025
in ٹیکنالوجی
0
اے آئی ٹیکنالوجی کے ماہر بننا چاہتے ہیں؟ تو مائیکرو سافٹ کے مفت تربیتی پروگرام میں شمولیت کا طریقہ جانیں

کہا جا رہا ہے کہ آنے والا دور آرٹی فیشل انٹیلی (اے آئی) ٹیکنالوجی کا ہوگا اور اس میں مہارت کیرئیر کے بہت اہم ہوگی۔

تو اگر آپ بھی اے آئی میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسے سیکھنے کے لیے پیسے خرچ کرنا نہیں چاہتے تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔مائیکرو سافٹ کی جانب سے گلوبل اے آئی اسکلز فیسٹیول کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران لوگوں کو اے آئی کی مفت تربیت دی جائے گی۔

50 روزہ ٹریننگ ایونٹ 8 اپریل سے 28 مئی 2025 تک جاری رہے گا۔اس پروگرام کو نو آموز افراد سے لے کر پروفیشنل افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی کس طرح مستقبل میں روزگار کے مواقعوں پر اثرات مرتب کرسکتی ہے اور اسے کیسے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تو یہ پروگرام اہم کیوں ہے؟
دنیا بھر میں دفاتر میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے کیونکہ اے آئی ٹولز زیادہ طاقتور ہوگئے ہیں اور انہیں زیادہ بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔کمپنیوں کی جانب سے ایسے افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے جو ان اے آئی ٹولز کو استعمال کرسکیں۔مائیکرو سافٹ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا پروگرام اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ بالکل مفت ہے اور دنیا بھر کے تمام افراد اس کا حصہ بن سکتے ہیں، کسی ٹیکنالوجی ڈگری کی ضرورت نہیں۔

جب رجسٹریشن ہو جائے گی تو آپ کو 50 روزہ پروگرام تک رسائی مل جائے گی جیسے لائیو سیشنز، آن ڈیمانڈ مواد اور کمیونٹی ایونٹس وغیرہ۔یہ ٹریننگ سیشنز 40 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہوں گے۔ہر سیشن 45 سے 60 منٹ کا ہوگا تو مصروف زندگی میں اتنا وقت نکالنا زیادہ مشکل نہیں۔مائیکرو سافٹ کی جانب سے پوائنٹ پر مبنی سسٹم بھی تیار کیا گیا ہے مختلف چیلنجز کے ذریعے اے آئی ٹیکنالوجی میں آپ کی پیشرفت کو ٹریک کرے گا۔اگر آپ پروگرام کو مکمل کرتے ہیں تو مائیکرو سافٹ کی جانب سے مفت سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

Previous Post

اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا، گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Next Post

پاکستان میں بارش کی کمی، دریائے سندھ میں پانی کے بحران کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Next Post
پاکستان میں بارش کی کمی، دریائے سندھ میں پانی کے بحران کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان میں بارش کی کمی، دریائے سندھ میں پانی کے بحران کا 100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم