Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیر اعظم کا عالمی سطح پر تیل کی کم ہوتی قیمتوں کا فائدہ عوام کو دینے کا اعلان

Web Desk by Web Desk
اپریل 8, 2025
in پاکستان, تجارت
0
قرضوں کا خاتمہ اور معاشی استحکام لمبی جدوجہد، محنت کرتے رہے تو پاکستان ضرور ترقی کریگا: وزیراعظم

وزيراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی کم ہوتی قیمتوں کا فائدہ عوام کوپہچانے کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ بھی دے دیا۔

پیر کو وزیراعظم کی زیرصدارت میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جیسے پہلے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کی قیمت کم کرکے دیا، اسی طرح اس وقت جو بڑی کمی آرہی ہے، اس کا فائدہ بھی عوام کو پہنچائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف تجاویز پر سوچ وبچار جاری ہے ، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات پر توجہ دی جارہی ہے،آنے والے مہینوں میں بہتر نتائج نکلیں گے۔ا س کے علاوہ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبےمیں اصلاحات سے بجلی کے نرخوں میں کمی ممکن ہوئی، میری ٹائم سیکٹر میں پائیدار اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس متحرک ہے، سمندری معیشت میں جمود کے خاتمےکیلئے اصلاحات پر کام جاری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت سمندری وسائل اور ان تک رسائی سے وابستہ ہے، بندرگاہوں کو مسابقتی بنانے کے لیے تجارتی ٹیرف پر نظرثانی کی جائے، ریڈ اور یلو چینلز میں کسٹمز کلیئرنس کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے کنٹینرز کی بندرگاہوں پر موجودگی کا دورانیہ کم کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 سے 3 فیصد کمی ہوگئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپےکمی کی گئی ہے جبکہ کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی ہے۔

Previous Post

امریکی یونیورسٹیوں میں پاکستانی سمیت 400 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ

Next Post

’سکندر‘ کی ناکامی پر دلبرداشتہ مداحوں کی سلمان سے ملاقات، کنگ خان والا کام کرنے کا مشورہ دے ڈالا

Next Post
’سکندر‘ کی ناکامی پر دلبرداشتہ مداحوں کی سلمان سے ملاقات، کنگ خان والا کام کرنے کا مشورہ دے ڈالا

’سکندر‘ کی ناکامی پر دلبرداشتہ مداحوں کی سلمان سے ملاقات، کنگ خان والا کام کرنے کا مشورہ دے ڈالا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم