Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

’سکندر‘ کی ناکامی پر دلبرداشتہ مداحوں کی سلمان سے ملاقات، کنگ خان والا کام کرنے کا مشورہ دے ڈالا

Web Desk by Web Desk
اپریل 8, 2025
in بین الاقوامی, شوبز
0
’سکندر‘ کی ناکامی پر دلبرداشتہ مداحوں کی سلمان سے ملاقات، کنگ خان والا کام کرنے کا مشورہ دے ڈالا

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے مداح فلم ’سکندر‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد ان کے گھر پہنچ گئے۔

گزشتہ دنوں عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی اور فلم اب تک 100 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکی۔فلم کی ناکامی پر سلمان خان بھی فکر مند ہیں۔ فلم فلاپ ہونے پر سلمان خان کے مداح بھی ان سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئے جہاں ان کی ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی، یہ ملاقات گلیکسی اپارٹمنٹ میں 5 اپریل کو ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹنگ میں سلمان، ان کی ٹیم بھی موجود تھی اور مداحوں نے کھل کر سکندر پر ناراضی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈز بھی انہیں دکھائے۔اس کے علاوہ فینز نے سکندر سے متعلق شکایت کی کہ فلم کی اسٹوری ہی نہیں مارکیٹنگ کا بھی یہی حال تھا، فلم پہلے ہی روز لیک ہوگئی تھی اور اس کی ساجد ناڈیاڈ والا کی ٹیم سے شکایت کی لیکن اس کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان نے مداحوں سے ملاقات میں تسلیم کیا کہ شروع سے ہی لگ رہا تھا کہ فلم سکندر کے ساتھ کچھ تو گڑ بڑ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فینز نے سلمان خان سے درخواست کی کہ علی عباس اور کبیر خان جیسے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کریں، اس کے علاوہ مشورہ بھی دیاکہ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دادلانی کنگ خان اور ان کے مداحوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہیں، سلمان کو بھی ایسی ہی انسان کو رکھنا چاہیے جو مداحوں کو سلمان خان اور سلمان خان کو مداحوں کا پیغام پہنچائیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ میٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی، سلمان خان نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ ان سب مسائل پر دھیان دیں گے اور وہی فلم کریں گے جو مداح چاہیں گے۔

Previous Post

وزیر اعظم کا عالمی سطح پر تیل کی کم ہوتی قیمتوں کا فائدہ عوام کو دینے کا اعلان

Next Post

بل گیٹس اپنی دولت میں سے اولاد کو کتنا حصہ دیں گے؟ خود ہی حیران کن اعلان کردیا

Next Post
بل گیٹس اپنی دولت میں سے اولاد کو کتنا حصہ دیں گے؟ خود ہی حیران کن اعلان کردیا

بل گیٹس اپنی دولت میں سے اولاد کو کتنا حصہ دیں گے؟ خود ہی حیران کن اعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم