Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بل گیٹس اپنی دولت میں سے اولاد کو کتنا حصہ دیں گے؟ خود ہی حیران کن اعلان کردیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 8, 2025
in بین الاقوامی
0
بل گیٹس اپنی دولت میں سے اولاد کو کتنا حصہ دیں گے؟ خود ہی حیران کن اعلان کردیا

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی دولت کا محض ایک فیصد حصہ اپنے بچوں کے لیے چھوڑ کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ورثے میں ملنے والی دولت کی بجائے زندگی میں اپنے بل پر کامیابی حاصل کریں۔گزشتہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ ‘ہر فرد اس بارے میں فیصلہ کرنا چاہتا ہے، میرے معاملے میں میرے بچوں کی بہت اچھی پرورش ہوئی اور انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی، مگر وہ میرے بعد میری دولت کا محض ایک فیصد حصہ حاصل کریں گے کیونکہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی حمایت نہیں کروں گا’۔

بل گیٹس نے کہا کہ ‘میں نے انہیں مائیکرو سافٹ چلانے کا نہیں کہا، میں چاہتا ہوں کہ وہ زندگی میں کامیابی حاصل کرکے خود کمائیں’۔اس سے قبل بل گیٹس نے ماضی میں کہا تھا کہ وہ اپنے ہر بچے کو ایک کروڑ ڈالرز تحفے کے طور پر دیں گے اور انہیں مزید کچھ نہیں دیا جائے گا۔مگر نئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ‘آپ نہیں چاہتے کہ بچے آپ کی سپورٹ اور محبت کے باعث الجھن کا شکار ہو جائیں، تو میرے خیال میں آپ کو بچپن میں ہی انہیں اپنے خیالات سے آگاہ کر دینا چاہیے اور ان سے مساوی سلوک کرتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے بہترین مواقع فراہم کرنے چاہیے’۔

بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق بل گیٹس ابھی 162 ارب ڈالرز کے مالک ہیں تو ان کی ایک فیصد دولت بھی 1.62 ارب ڈالرز بنتی ہے۔خیال رہے کہ بل گیٹس کے 3 بچے ہیں اور کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ جب وہ دنیا سے چلے جائیں گے تو کیا ان کے بچے غریب ہو جائیں گے؟ تو بل گیٹس نے جواب دیا تھا کہ وہ تینوں کے لیے مناسب رقم چھوڑ کر جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ایسا نہیں ہوگا، میں ان کے نام بہت زیادہ رقم تو نہیں کروں گا مگر انہیں کوئی کمی محسوس نہیں ہوگی’۔

بل گیٹس اپنی باقی دولت وہ اپنے فلاحی ادارے کے نام کریں گے تاکہ امراض کی روک تھام اور غربت کے خاتمے پر کام جاری رہے۔

Previous Post

’سکندر‘ کی ناکامی پر دلبرداشتہ مداحوں کی سلمان سے ملاقات، کنگ خان والا کام کرنے کا مشورہ دے ڈالا

Next Post

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Next Post
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم