Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے گائیڈلائنز جاری کردیں

Web Desk by Web Desk
اپریل 8, 2025
in پاکستان, موسم
0
ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے گائیڈلائنز جاری کردیں

ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے متعلقہ اداروں کو گائیڈلائنز جاری کردیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ رواں ماہ پنجاب میں درجہ حرارت میں4 سے7 ڈگری تک اضافے کا خدشہ ہے، پنجاب کے بڑے شہر، میدانی علاقے اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کوہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےالرٹ رہنے اور عوامی مقامات پرہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اعلامیے کے مطابق پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کوہیٹ ویو کے خطرات سے عوام کو آگاہ کریں، کسانوں کو ہیٹ ویو کے فصلوں پر اثرات سے متعلق آگاہی دی جائے۔ بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر بینرز کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو بارے آگاہی دیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پرپابندی کی ہدایت کردی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ دھوپ میں سرکو ڈھانپ کر رکھیں،پانی کا استعمال زیادہ سےزیادہ کریں۔

بارشوں کی پیشگوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہےگا تاہم ژوب، موسیٰ خیل ،بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں 8 سے 11 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے، 8 اپریل سے 11 اپریل کے دوران چترال، دیر، شانگلہ، سوات، مہمند میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین،گجرات،لاہور،شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Previous Post

ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کا تنازع کیس سماعت کےلیے مقرر

Next Post

ایک دن کی تاریخی مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی

Next Post
ایک دن کی تاریخی مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی

ایک دن کی تاریخی مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم