Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار میں ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحے کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

Web Desk by Web Desk
اپریل 8, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان, تجارت
0
امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار میں ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحے کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس دوران دونوں رہنماوں نے افغانستان میں موجود امریکی فوجی سازو سامان کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کر کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ معیشت اور تجارت میں تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کی پہچان ہو گا۔امریکی وزیر خارجہ اور پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران تجارت ، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انسداد دہشت گردی میں تعاون مزید بڑھانے کی امریکی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مارکو روبیو نے افغانستان میں موجود امریکی فوجی سازوسامان کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کیلئے مل کر کام کرنے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

Previous Post

معدنی وسائل کو بروئے کارلاکر پاکستان قرض سے نجات حاصل کرسکتا ہے،وزیراعظم

Next Post

امریکا کا چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

Next Post
امریکا کا چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکا کا چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم