Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

معدنی وسائل کو بروئے کارلاکر پاکستان قرض سے نجات حاصل کرسکتا ہے،وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
اپریل 8, 2025
in پاکستان
0
معدنی وسائل کو بروئے کارلاکر پاکستان قرض سے نجات حاصل کرسکتا ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معدنی وسائل کو بروئے کارلاکر پاکستان قرض سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔ معدنی وسائل کے استعمال سے پاکستان آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتا۔

حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوش سے سلام آباد میں دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز ہوگیا۔ فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتاہوں، تمام مندوبین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ فورم سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور فورم شعبہ معدنیات میں اضافے کا باعث بنے گا۔شہبازشریف نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو لامحدود وسائل سے نوازا ہے، پاکستان میں معدنی ذخائرکی مالیت کھربوں ڈالرز بنتی ہے، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں معدنیات کے وسیع پہاڑ موجود ہیں، آزاد کشمیر، سندھ اور پنجاب میں بھی معدنیات کے ذخائر ہیں، ریکوڈک منصوبے پر پیش رفت حوصلہ افزا ہے۔ معدنی وسائل استعمال کرتے ہوئے بلوچستان میں نوجوانوں کوروزگارمل سکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں، پنجاب، سندھ اوردیگرمتعدد علاقوں میں بہترین زمینیں موجود ہیں، ان زمینوں میں قدرت نے معدنی وسائل چھپا رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے سے ڈالر کے ذخائرمحفوظ رکھنے میں مددملتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کوئلے سے بجلی پیدا کرکے شاندار کام کررہےہیں، معدنیات کا خام مال اشیا میں تبدیل کرکے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں، پاکستانی کے معدنیاتی علاقوں کو ڈویلپمنٹ کا حب بنایا جاسکتا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ آرمی چیف کی مدد سے پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑاکریں گے، پاکستان کو جلد دنیا کا ترقی یافتہ ملک بنائیں گے، شعبہ معدنیات میں بی ٹوبی اور جی ٹوجی سطح پرفائدہ حاصل کیا جاسکتاہے، جی ٹوجی سےنوجوانوں کو جدیدٹیکنالوجی سےتربیت دی جاسکتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ خلیجی ممالک، چین، یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہیں گے، غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرسہولت دینے کا یقین دلاتے ہیں، دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو شعبہ معدنیات میں سرمایہ کاری پرخوش آمدید کہیں گے۔

Previous Post

ایف سی کی جانب سے بلوچستان میں سیکڑوں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

Next Post

امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار میں ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحے کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

Next Post
امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار میں ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحے کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار میں ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحے کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم