Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی اقدامات کے ساتھ معاشی و سماجی اصلاحات ناگزیر قرار

Web Desk by Web Desk
اپریل 9, 2025
in پاکستان
0
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی اقدامات کے ساتھ معاشی و سماجی اصلاحات ناگزیر قرار

اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی اور گورننس چیلنجز پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی اقدامات کے ساتھ ساتھ معاشی و سماجی اصلاحات کو بھی ناگزیر قرار دیدیا۔

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ (آئی پی آر آئی) کے زیرِ نگران سیمینار میں اہم سیاسی و حکومتی شخصیات نے شرکت کی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بطور مہمان سیمینار میں حصہ لیا۔سیمینار میں خیبرپختونخوا کے سیاسی اور معاشی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، خیبرپختونخوا کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور مقامی کمیونٹیز کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت ہے، کے پی کی جغرافیائی اہمیت اسے غیر معمولی سیکیورٹی چیلنجز سے دوچار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مسائل پر فوری توجہ اور مقامی حکومت کو مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے، دہشتگردی نے ہماری معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، گڈ گورننس ہی استحکام کا واحد راستہ ہے۔امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر دہشتگردی کے خلاف قومی حکمت عملی اپننا ہوگی، سیاسی قیادت کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر صوبے کی سلامتی کو اولین ترجیح دینی ہوگی، فاٹا انضمام کے بعد عوام کی توقعات پوری کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پائیدار امن کیلئے صرف آپریشن نہیں، سماجی ترقی اور مکالمہ بھی ضروری ہے۔تمام مقررین کا اس بات پر اتفاق تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی اقدامات کے ساتھ ساتھ معاشی و سماجی اصلاحات بھی ناگزیر ہیں، صوبے میں پائیدار امن کیلئے سیکیورٹی، گورننس اور ترقی پر مشتمل مربوط قومی حکمتِ عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Previous Post

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا

Next Post

شہداد کوٹ میں خاتون اسکول ٹیچر قتل، پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

Next Post
شہداد کوٹ میں خاتون اسکول ٹیچر قتل، پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

شہداد کوٹ میں خاتون اسکول ٹیچر قتل، پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم