Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عالمی تجارتی جنگ شدت اختیار کرنے لگی، یورپی یونین نے بھی امریکا پر ٹیرف عائد کردیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 10, 2025
in بین الاقوامی
0
عالمی تجارتی جنگ شدت اختیار کرنے لگی، یورپی یونین نے بھی امریکا پر ٹیرف عائد کردیا

برسلز: یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف کے خلاف پہلا بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 20 ارب یورو سے زائد مالیت کی امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف کی منظوری دے دی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منتخب امریکی مصنوعات پر ان جوابی ٹیرف کی شرح 25 فیصد تک ہوگی اور ان کا اطلاق 15 اپریل سے شروع ہو جائے گا۔خیال رہے کہ یہ ٹیرف گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے یورپی اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد کردہ ڈیوٹیوں کے جواب میں نافذ کیے گئےہیں۔یورپی یونین کے 27 میں سے 26 ممالک نے اس اقدام کی منظوری دی جبکہ صرف ہنگری نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

تجارتی جنگ میں چین کا ایک اور وار، امریکی مصنوعات پر عائد ٹیرف 34 فیصد سے بڑھا کر 84 فیصد کردیا.جن امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا جائے گا ان میں مرغی، چاول، مکئی، پھل اور میوے، لکڑی، موٹرسائیکلیں، پلاسٹک، ٹیکسٹائل، پینٹنگز اور برقی آلات شامل ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جن مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں سے زیادہ تر ری پبلکن اکثریت رکھنے والی امریکی ریاستوں میں تیار کی جاتی ہیں۔

یورپی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ جوابی اقدامات کسی بھی وقت معطل کیے جا سکتے ہیں بشرطیکہ امریکا ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے پر رضامند ہو جائے۔بیان میں مزید کہا گیا یورپی یونین امریکی محصولات کو بلاجواز اور نقصان دہ سمجھتی ہے جو نہ صرف فریقین بلکہ عالمی معیشت کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔یورپی یونین کی جانب سے اس ٹیرف کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین اور امریکا کے درمیان تجارتی محاذ گرم ہے اور چین نے آج امریکا کی جانب سے عائد 104 فیصد ٹیرف کے جواب میں امریکی درآمدات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے یورپی یونین سے گاڑیوں کی درآمد پر بھی 25 فیصد ٹیرف عائد کررکھا ہے اور گزشتہ ہفتے اعلان کیے گئے جوابی ٹیرف کے تحت یورپی یونین پر مزید 20 فیصد ٹیرف بھی نافذ کیا گیا ہے۔یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے اعلان کیے گئے ٹیرف کے جواب میں یورپی ردعمل اگلے ہفتے تک سامنے آ سکتا ہے۔

Previous Post

پارٹی رہنماؤں کے ایک دوسرے پر الزامات، عمران خان نے وارننگ دیدی

Next Post

لاہور: قصاب بہنوئی نےگھریلو ناچاقی پر سالے کو چھریاں مار کر قتل کردیا

Next Post
چنیوٹ؛لالیاں لاری اڈا پر بس اورمسافر وین میں تصادم 5 افراد موقع پرجان بحق

لاہور: قصاب بہنوئی نےگھریلو ناچاقی پر سالے کو چھریاں مار کر قتل کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم