Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ن لیگ نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا، نواز شریف

Web Desk by Web Desk
اپریل 10, 2025
in پاکستان
0
ن لیگ نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا، نواز شریف

مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔

بدھ کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ملاقات کی جس کے دوران سابق وزیر اعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارکباد دی اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں جنھوں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام سے کئے وعدے پورے ہو رہے ہیں ، مسلم لیگ ن نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اور یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔اس موقع پر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آپ کی رہنمائی نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو کامیاب کیا۔اویس لغاری نے نواز شریف کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات، اوپن مارکیٹ کے قیام سے بجلی مزید سستی کرنے، بجلی چوری اور گردشی قرض سے مستقل نجات پر اقدامات سے آگاہ بھی کیا۔

Previous Post

وزارت خزانہ نے ملکی و غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں

Next Post

پنجاب میں گندم خریداری پلان پر اہم اجلاس، کسانوں کو بہترین نرخ دلوانے کیلئے عملی اقدامات کا فیصلہ

Next Post
پنجاب میں گندم خریداری پلان پر اہم اجلاس، کسانوں کو بہترین نرخ دلوانے کیلئے عملی اقدامات کا فیصلہ

پنجاب میں گندم خریداری پلان پر اہم اجلاس، کسانوں کو بہترین نرخ دلوانے کیلئے عملی اقدامات کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم