Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آبی ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر قابل استعمال پانی میں 50 فیصد کمی

Web Desk by Web Desk
اپریل 10, 2025
in پاکستان
0
آبی ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر قابل استعمال پانی میں 50 فیصد کمی

ملک میں طویل خشک سالی کے باعث آبی ذخائر بُری طرح متاثر ہوگئے۔ گزشتہ سال اپریل کی نسبت اس وقت آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی 50 فیصد کم ہے۔ گزشتہ روز ڈیموں میں پانی کا مجموعی قابل استعمال ذخیرہ 4 لاکھ 37 ہزار ایکڑفٹ ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 9 اپریل 2024 کو پاکستان کے تمام ڈیموں میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 8 لاکھ 75 ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ جو گزشتہ روز 4 لاکھ 37 ہزارایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ برس کےمقابلےمیں تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ایک لاکھ 31 ہزار ایکڑفٹ کم ہے۔ تربیلا میں گزشتہ سال نو اپریل کی نسبت پانی کے ذخیرے میں سات فٹ کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ سال نو اپریل کو تربیلا میں پانی کی سطح 1417 فٹ تھی جو اب 1410 فٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں گزشتہ سال اپریل کی نسبت پانی کے ذخیرے میں ایک لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ کمی دیکھی گئی۔ گزشتہ سال منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ چار لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ جو اس وقت دو لاکھ 92 ہزار ایکڑفٹ ہے۔

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں نو فٹ کمی ریکارڈ کی گئی ۔ گذشتہ سال سطح 1103 فٹ تھی جو اب ایک ہزار 94 فٹ ہے۔ چشمہ بیراج میں گزشتہ سال نو اپریل کی نسبت اس وقت پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 51 ہزار ایکڑفٹ کم ہوگیا۔ گزشتہ سال چشمہ میں پانی کا ذخیرہ دو لاکھ 6 ہزار ایکڑفٹ تھا جو اس سال 55 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔ چشمہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پانی کی سطح میں 6 فٹ کمی ریکارڈ کی گئی۔

Previous Post

پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس نادہنگان کیخلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا

Next Post

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج: پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم

Next Post
سپریم کورٹ کے باہر احتجاج: پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج: پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم