Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملےگی؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 12, 2025
in کھیل
0
پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملےگی؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 جیتنے والی ٹیم کو 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً ساڑھے 14 کروڑ روپے) انعام دیا جائے گا۔رنز اپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) ملیں گے۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ کل پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا۔34 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہے گا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں 13 مئی کو پہلا کوالیفائر بھی شامل ہے جبکہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ، پانچ میچز ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں تین ڈبل ہیڈرز (ایک دن میں دو میچز) بھی شامل ہوں گے، جن میں سے دو ہفتہ کے دنوں اور ایک یوم مزدور (یکم مئی) کو کھیلے جائیں گے۔بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب گزشتہ سال کی طرح پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی قیادت کرتے رہیں گے جب کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئےکپتانوں ڈیوڈ وارنر اور سعود شکیل کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔گزشتہ سیزن2024 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ ملتان سلطانز لگاتار تیسری بار رنر اپ رہی تھی۔

Previous Post

نیتن یاہو سن لو، ایک، ایک بچے کے خون کا حساب لیں گے: حافظ نعیم الرحمان

Next Post

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

Next Post
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم