Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Web Desk by Web Desk
اپریل 12, 2025
in پاکستان
0
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلہ,پہلا زلزلہ تقریباً 12 بجے 4.3 شدت جبکہ دوسرا زلزلہ ساڑھے 12 بجے 5.5 شدت کا آیا

اسلام آباد اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 5.5 محسوس کی گئی۔

ملک میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد گردونواں جبکہ ہری پور، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، چارسدہ، صوابی، ٹیکسلا ، حسن آباد میں بھی محسوس کئے گئے۔

اس کے علاوہ اٹک، سانگلہ ہل، خان پور ہزارہ، کندیاں، چشمہ، پپلاں اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگوں خوف وحراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیماء کے مطابق زلزلہ کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا جبکہ اسکی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گرد و نواح میں 11 بج کر 54 منٹ پر پہلی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز پاک افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 88 کلو میٹر تھی۔

دوسری بار زلزلے کے جھٹکے 12 بج کر 30 منٹ پر محسوس کئے گئے، جن کی شدت 5.5 تھی جبکہ اس کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر دور اور گہرائی صرف 12 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، گوجر خان، ہری پوری، سوات، ایبٹ آباد، اٹک، گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، ٹیکسلا، واہ کینٹ سمیت گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری خوفزدہ ہوگئے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Previous Post

شہباز شریف بیلاروس کا سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے

Next Post

مظفرگڑھ:زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 15 افراد شدید زخمی

Next Post
مظفرگڑھ:زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 15 افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ:زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 15 افراد شدید زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم