Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گلوکارہ سونو ککڑ نے بہن بھائی سے رشتہ ختم کردیا، سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

Web Desk by Web Desk
اپریل 13, 2025
in شوبز
0
گلوکارہ سونو ککڑ نے بہن بھائی سے رشتہ ختم کردیا، سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

بھارتی گلوکارہ سونو ککڑ نے اپنی معروف گلوکارہ بہن نیہا ککڑ اور بھائی ٹونی ککڑ سے تعلقات ختم کرنے کی تصدیق کر دی۔

گلوکارہ کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام اور ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے جذباتی پیغام تحریر کیا، لیکن حیران کن طور پر بعدازاں سونو نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر لکھا ‘آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے مایوسی ہو رہی ہے کہ میں اب دو باصلاحیت سپر اسٹارز ٹونی ککڑ اور نیہا ککڑ کی بہن نہیں ہوں’۔

سونو ککڑ نے مزید کہا کہ ‘میرا یہ فیصلہ گہرے جذباتی درد کی وجہ سے ہے، اور میں آج واقعی دلبرداشتہ ہوں’۔’یہ انڈیا نہیں آسٹریلیا ہے’، نیہا ککڑ کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر اسٹیج پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں،ابھی تک سونو ککڑ کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن گلوکارہ کی جانب سے اچانک اس اعلان اور بعد میں پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر صارفین الجھن کا شکار ہیں جبکہ نیہا اور ٹونی کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت ککڑ بہن بھائیوں کے درمیان دراڑ نظر آتی ہے، وہ ماضی میں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نظر آتے رہے اور عوامی پلیٹ فارمز پر پیار سے بات کرتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ سونو، نیہا اور ٹونی ککڑ اپنے اشتراک سے مداحوں کو مسحور کرتے رہے ہیں۔

Previous Post

حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت

Next Post

آئی ایم ایف سے مذاکرات، پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی لگنے کا امکان

Next Post
آئی ایم ایف سے مذاکرات، پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی لگنے کا امکان

آئی ایم ایف سے مذاکرات، پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی لگنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم