Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سیمنٹ کی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ،مقامی کھپت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ

Web Desk by Web Desk
اپریل 13, 2025
in تجارت
0
سیمنٹ کی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ،مقامی کھپت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ

سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر28 فیصد کا اضافہ جبکہ مقامی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر7فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے9ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات6532000ٹن ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات 5100000ٹن ریکارڈکی گئی تھیں۔ مارچ میںسیمنٹ کی برآمدات 609000ٹن ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں سیمنٹ کی برآمدات 608000ٹن ریکارڈکی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق فروری کے مقابلہ میں مارچ میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فروری میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 532000ٹن ریکارڈکیاگیا جومارچ میں بڑھ کر609000ٹن ہوگیا۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کاحجم 27463000ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کاحجم 29403000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔مارچ میں ملک میں 2961000ٹن سیمنٹ کی مقامی کھپت ریکارڈکی گئی ہے جوفروری کے 3068000ٹن کے مقابلہ میں تین فیصد اورگزشتہ سال مارچ کے 3338000ٹن کے مقابلہ میں 11فیصد کم ہے۔

Previous Post

نئے امریکی ٹیرف پر بات چیت کریں گے جوابی اقدام نہیں اٹھائیں گے، وزیرخزانہ

Next Post

ہونڈا اٹلس پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل متعارف کرائے گا

Next Post
ہونڈا اٹلس پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل متعارف کرائے گا

ہونڈا اٹلس پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل متعارف کرائے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم