Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ہونڈا اٹلس پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل متعارف کرائے گا

Web Desk by Web Desk
اپریل 13, 2025
in پاکستان, تجارت
0
ہونڈا اٹلس پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل متعارف کرائے گا

ہونڈا موٹرز کمپنی لمیٹڈ کے ماتحت ادارے ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ سی اے آر) پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (ایچ ای وی) ماڈلز متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے تاہم کمپنی نے لانچ کی کوئی مخصوص ٹائم لائن جاری نہیں کی۔

ہونڈا اٹلس نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ مستقبل قریب میں ایچ ای وی ماڈلز متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔نوٹس کے مطابق یہ اقدام جدت طرازی، ماحولیاتی استحکام اور اپنے قابل قدر صارفین کو جدید ٹرانسپورٹیشن کے حل پیش کرنے کیلئے ہمارے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایچ ای وی ماڈلز کا تعارف ہمارے پروڈکٹ پورٹ فولیو میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا اور پاکستان میں ماحول دوست گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو تقویت دے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ باضابطہ لانچ ٹائم لائن اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔اعلان کے بعد ہونڈا اٹلس کمپنی کے حصص کی قیمت 24.24 روپے یا 8.31 فیصد اضافے کے ساتھ 316.02 روپے ہوگئی۔

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے فروغ کیلئے دلچسپی اور اقدامات میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے تاہم اس راہ میں کئی چیلنجز بھی درپیش ہیں۔جنوری 2025ء میں حکومت نے ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کا فیصلہ کیا تھا جو 71.10 روپے سے کم ہو کر 39.40 روپے ہوگیا تھا۔قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نئی انرجی وہیکل پالیسی 2025ء سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اس پالیسی کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور پیداوار سے جڑے اہم مسائل کا حل تلاش کرنا اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں صاف توانائی کی طرف منتقلی کیلئے مؤثر اہداف مقرر کرنا ہے۔پانچ سالہ الیکٹرک وہیکل پالیسی 2030-2025ء وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے تیار کی گئی ہے، جو پاکستان کے ٹرانسپورٹ شعبے کو فوسل فیول سے بجلی پر منتقل کرنے کیلئے ایک مربوط روڈ میپ فراہم کرتی ہے۔ اس کا مقصد خطرناک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی، درآمد شدہ ایندھن پر انحصار کم کرنا اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔

Previous Post

سیمنٹ کی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ،مقامی کھپت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ

Next Post

جماعت اسلامی کا آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کرنے کا اعلان

Next Post
جماعت اسلامی کا آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کرنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم