Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گندم کی سپورٹ پرائس اور فری مارکیٹ میکنزم پر نظرِ ثانی کا مطالبہ

Web Desk by Web Desk
اپریل 14, 2025
in پاکستان, تجارت
0
گندم کی سپورٹ پرائس اور فری مارکیٹ میکنزم پر نظرِ ثانی کا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم نے حکومت کی گندم سے متعلق پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔چیف آرگنائزر احمد جواد نے گندم کی سپورٹ پرائس اور فری مارکیٹ میکنزم پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کر دیا۔ کہا جلد بازی میں کیے گئے فیصلے سے کسانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر احمد جواد کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کی کٹائی شروع ہو چکی ہے اور بحران کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔ حکومت نے فری مارکیٹ میکنزم پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی جس سے گندم کے کاشتکار متاثر ہوئے ہیں۔پاکستان بزنس فورم کے مطابق گزشتہ سال ناقص درآمدی پالیسی نے نقصان پہنچایا اور اس سال حکومتی جلد بازی نے حالات مزید بگاڑ دیے۔اس وقت پنجاب کی غلہ منڈیوں میں گندم کا اوسط ریٹ 2500 روپے فی من ہے جب کہ کاشت پر لاگت 3200 روپے فی من آ رہی ہے۔ دو سال سے کاشتکاروں کو فی من س700 روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

پی بی ایف کا کہنا ہے کہ گندم کی کاشت کا ہدف پورا نہ ہونے کی بنیادی وجہ یہی نقصان دہ پالیسیاں ہیں۔ موجودہ حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ حکومت دسمبر میں گندم درآمد کرے گی۔احمد جواد نے گندم کے مسئلے کو مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو مڈل مین اس سیزن میں کروڑوں روپے کمائے گا۔

Previous Post

اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ ہو کر آنے والے ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد

Next Post

بجٹ میں کھانے پینے کی متعدد اشیا 50 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان

Next Post
بجٹ میں کھانے پینے کی متعدد اشیا 50 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان

بجٹ میں کھانے پینے کی متعدد اشیا 50 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم