Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خلیل الرحمان اغوا برائے تاوان کیس، جرم ثابت ہونے پر خاتون سمیت 3 مجرمان کو سزا سنا دی گئی

Web Desk by Web Desk
اپریل 15, 2025
in پاکستان, شوبز
0
خلیل الرحمان اغوا برائے تاوان کیس، جرم ثابت ہونے پر خاتون سمیت 3 مجرمان کو سزا سنا دی گئی

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا برائے تاوان کے کیس میں آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان قیوم کو جرم ثابت ہونے پر سات سات قید کی سزا سنادی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کی موجودگی میں مقدمے کا فیصلہ سنایا۔آمنہ عروج سمیت دیگر ملزموں کو جیل سے عدالت میں لایاگیا، عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پر گزشتہ ہفتے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزمہ آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان قیوم کو 7، 7 سال قیدکی سزا سنائی تاہم حسن شاہ سمیت 8 ملزموں کو الزام ثابت نہ ہونے پربری کر دیا۔خلیل الرحمٰن قمر کو گزشتہ برس 15 جولائی کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا، 21 جولائی کو سندر پولیس نے اغوا اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ٹرائل کے دوران خلیل الرحمان قمر، پولیس اہلکاروں اور بینک عملے سمیت 17 سرکاری گواہوں کے بیانات قلم بند کیےگئے۔ مقدمے پر لگ بھگ 8 ماہ کارروائی ہوئی، ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

Previous Post

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ

Next Post

غزہ میں جنگ بندی کے حامی اسرائیلی شہری سڑک پر روٹیاں رکھ کر حکومت کیخلاف احتجاج کرنے لگے

Next Post
غزہ میں جنگ بندی کے حامی اسرائیلی شہری سڑک پر روٹیاں رکھ کر حکومت کیخلاف احتجاج کرنے لگے

غزہ میں جنگ بندی کے حامی اسرائیلی شہری سڑک پر روٹیاں رکھ کر حکومت کیخلاف احتجاج کرنے لگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم