Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں جنگ بندی کے حامی اسرائیلی شہری سڑک پر روٹیاں رکھ کر حکومت کیخلاف احتجاج کرنے لگے

Web Desk by Web Desk
اپریل 15, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ میں جنگ بندی کے حامی اسرائیلی شہری سڑک پر روٹیاں رکھ کر حکومت کیخلاف احتجاج کرنے لگے

اسرائیل کے مرکزی شہر رحووت میں آج مظاہرین نے وزیر ماحولیات ایدیت سِلمان کے گھر کے باہر احتجاج کا ایک نیا انداز اختیار کیا۔

مظاہرین نے سڑک پر خمیری روٹیاں رکھ کر ’ایک روٹی روزانہ‘ کا پیغام تحریر کیا۔ یہ علامتی احتجاج غزہ میں میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے تھا۔غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد کے داخلے پر پابندی کے باعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کو کھانے کے لیے روزانہ صرف ایک روٹی ملنے کی اطلاعات ہیں۔

یہ احتجاج ایسے وقت میں ہوا جب یہودیوں کا مذہبی تہوار عید فسح یا ’پاس اوور‘ جاری ہے، جس دوران یہودیوں کے لیے خمیری روٹی کھانا ممنوع ہوتا ہے۔انتہائی دائیں بازو کی سیاستدان اور حکمران جماعت لیکود کی رکن ایدیت سِلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر احتجاجیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’گھٹیا لوگ‘ قرار دیا۔ خمیری روٹی سے لکھے گئے الفاظ کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’یہ یرغمالیوں کے لیے نہیں، نہ جمہوریت کے لیے، نہ ہی سیاست کے لیے ہے۔ یہ بس گھٹیا لوگوں کا عمل ہے، جن میں ذرا بھی انسانیت، یہودیت اور تہذیب موجود نہیں‘۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی معاشرے میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ کے حامی افراد اور حکومتی وزرا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور بعض مواقع پر اسرائیلی وزرا یرغمالیوں کے اہل خانہ پر بھی سخت تنقید کر چکے ہیں۔

Previous Post

خلیل الرحمان اغوا برائے تاوان کیس، جرم ثابت ہونے پر خاتون سمیت 3 مجرمان کو سزا سنا دی گئی

Next Post

پی ایس ایل 10میں پشاور زلمی کو ایک اور شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز سے ہرادیا

Next Post
پی ایس ایل 10میں پشاور زلمی کو ایک اور شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز سے ہرادیا

پی ایس ایل 10میں پشاور زلمی کو ایک اور شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز سے ہرادیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم