Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار، ہارورڈ یونیورسٹی کی وفاقی امداد منجمد کر دی گئی

Web Desk by Web Desk
اپریل 15, 2025
in بین الاقوامی
0
ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار، ہارورڈ یونیورسٹی کی وفاقی امداد منجمد کر دی گئی

واشنگٹن: صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار کے بعد امریکا کی صف اوّل کی ہارورڈ یونیورسٹی کی وفاقی امداد منجمد کر دی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جمعے کے روز ہارورڈ یونیورسٹی کو خط بھیجا جس میں دیگر مطالبات کے علاوہ کہا گیا کہ یونیورسٹی میں طلبہ اور فیکلٹی کے اختیارات کم کیے جائیں۔خط میں یونیورسٹی کو کہا گیا کہ بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی خلاف ورزیوں کو فوراً وفاقی حکام کو رپورٹ کیا جائے اور ہر تعلیمی شعبے پر نظر رکھنے کے لیے کسی بیرونی ادارے یا شخص کی خدمات حاصل کی جائیں۔تاہم ہارورڈ یونیورسٹی نے ان مطالبات کو غیر قانونی قرار دیا۔

ہارورڈ کے صدر ایلن گاربر نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی بھی حکومت، چاہے کسی بھی جماعت کی ہو، یہ فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں کہ نجی یونیورسٹیاں کیا پڑھائیں، کس پر تحقیق کریں اور کس کو داخلہ یا ملازمت دیں۔ہارورڈ کے وکلاء نے بھی کہا کہ یونیورسٹی وہ مطالبات ماننے کے لیے تیار نہیں جو موجودہ یا کسی بھی انتظامیہ کے قانونی اختیارات سے تجاوز کرتے ہوں۔ہارورڈ کے انکار سے ملک کی سب سے امیر یونیورسٹی اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تصادم کی صورت بن گئی۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی وفاقی امداد منجمد

ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار کے بعد امریکی محکمہ تعلیم نے ہارورڈ یونیورسٹی کی وفاقی امداد منجمد کر دی۔امریکی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے 2.3 ارب ڈالرکے فیڈرل فنڈ منجمد کر رہے ہیں، گرانٹس کی مد میں 2.2 ارب،کنٹریکٹ ویلیوکی مد میں 6 کروڑ ڈالر منجمد کر رہے ہیں۔یاد ر رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مارچ میں کہا تھا کہ وہ ہارورڈ کے تقریباً 256 ملین ڈالر کے وفاقی معاہدوں اور مزید 8.7 ارب ڈالر کی گرانٹ کےوعدوں کا جائزہ لے رہی ہے کیونکہ یونیورسٹی نے کیمپس میں یہود مخالف رویے روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

Previous Post

پی ایس ایل 10میں پشاور زلمی کو ایک اور شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز سے ہرادیا

Next Post

ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ

Next Post
ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ

ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم