Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ

Web Desk by Web Desk
اپریل 15, 2025
in بین الاقوامی
0
ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک با رپھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑنا ہوگا، ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہم سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اسے معلوم نہیں، ایران کے مسئلے کو حل کر دوں گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، جوہری ہتھیار نہ ہونے پر ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔

ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے: ٹرمپ

ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑنا ہوگا، ورنہ وہ سنگین ردعمل کے لیے تیار رہے۔اس کے علاوہ امریکی صد رنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زیادہ سے زیادہ غیرقانونی رہائش پذیرافرادکو واپس بھیجنے کا منصوبہ ہے، درآمدی ادویات پر بھی محصولات لگاؤں گا، ادویات پر ٹیرف کا نفاذ زیادہ دور نہیں۔

12 اپریل کو عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے درمیانہ جوہری معاہدے کے حوالے سے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ہوا۔مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت امریکا کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کی جبکہ ایرانی وفدکی قیادت وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کی۔ایرانی میڈیا نے بتایا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت بات چیت مثبت رہی۔ فریقین نے بات چیت کوتعمیری قرار دیا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا۔

ٹرمپ کا جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلئے ایران کو خط

امریکی صدر نے مارچ کے آغاز میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے دو طرح سے نمٹا جاسکتا ہے، ایک راستہ تو عسکری ہے اور دوسرا یہ کہ معاہدہ کیا جائے، میں معاہدہ کرنا چاہوں گا کیونکہ میں ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔

ایران کا امریکا سے براہ راست مذاکرات سے انکار

ایران نے موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کیا تھا لیکن بالواسطہ مذاکرات کے امکان کا عندیہ دیا تھا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ماضی کی طرح اب بھی امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جوہری معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے خط کے جواب پر امریکی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جوہری معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نیوکلیئر پروگرام محدود کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی تھی۔صدرٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ بات چیت ناکام ہوئی توایران کے خلاف فوجی کارروائی ہوگی جس کی قیادت اسرائیل کرے گا۔

Previous Post

ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار، ہارورڈ یونیورسٹی کی وفاقی امداد منجمد کر دی گئی

Next Post

امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے: ڈائریکٹر ٹِم کِرب

Next Post
امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے: ڈائریکٹر ٹِم کِرب

امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے: ڈائریکٹر ٹِم کِرب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم