Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب سیاحت کے فروغ کےلیے مکمل تیار ہے، لاہور زندہ تاریخ کا شہر ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

Web Desk by Web Desk
اپریل 15, 2025
in پاکستان
0
مریم نواز کا چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور تیار ہے اور ای سی او (اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن) کے معزز مہمانوں کی لاہور آمد ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔

یہ بات انہوں نے ای سی او کے 25 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں ترکی، ایران، ازبکستان، تاجکستان اور پاکستان کے نمائندے شامل تھے، جبکہ وفد کی قیادت ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید خان نے کی۔مریم نواز نے وفد کا لاہور میں پرتپاک استقبال کیا اور ترکمانستان کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے لاہور کو ای سی او کیپٹل قرار دینے میں تعاون کیا۔ مریم اورنگزیب نے وفد کو پنجاب میں سیاحت، ثقافت اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور ایک ایسا شہر ہے جو ماضی اور حال دونوں کا حسین امتزاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ ایک زندہ تاریخ ہے، یہاں کی گلیاں تہذیب کی خوشبو سے بھری ہوئی ہیں اور لاہوریوں کی میزبانی اپنی مثال آپ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے تاریخی مقامات، باغات، شاہی قلعہ اور یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹس شہر کی عظمت کی علامت ہیں۔ پنجاب حکومت نہ صرف لاہور بلکہ پورے صوبے میں سیاحتی مقامات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ مریم نواز نے بتایا کہ صوبے میں زراعت، ٹیکنالوجی، تعلیم، صنعت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار بنایا جا رہا ہے۔

ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید نے بھی اپنے خطاب میں لاہور اور مریم نواز کی کاوشوں کی تعریف کی اور بتایا کہ 1992 میں پاکستان، سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ای سی او میں شامل ہوا تھا۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو یادگاری تحائف اور خطاطی کا فن پارہ بھی پیش کیا۔

Previous Post

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طبی معائنہ، وائٹ ہاؤس نے رپورٹ جاری کر دی

Next Post

مصر کی جانب سے غزہ جنگ بندی کے لیے نئی تجویز، حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

Next Post
مصر کی جانب سے غزہ جنگ بندی کے لیے نئی تجویز، حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

مصر کی جانب سے غزہ جنگ بندی کے لیے نئی تجویز، حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم