Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طبی معائنہ، وائٹ ہاؤس نے رپورٹ جاری کر دی

Web Desk by Web Desk
اپریل 15, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طبی معائنہ، وائٹ ہاؤس نے رپورٹ جاری کر دی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے طبی معائنے کے نتائج پر بیان جاری کیا ہے۔ جمعہ کے روز صدر ٹرمپ کا سالانہ جسمانی اور ذہنی طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد ٹرمپ نے بتایا کہ ان کا جسمانی اور ذہنی دونوں ٹیسٹ اچھے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دل اور دماغ صحت مند ہیں اور انہوں نے مکمل طور پر اچھا محسوس کیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے بائیڈن سے مختلف نظر آنے کے لیے ذہنی معائنہ کروایا اور تمام سوالات کے درست جوابات دیے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق صدر ٹرمپ جسمانی اور ذہنی طور پر بہترین صحت میں ہیں اور بطور کمانڈر ان چیف اور مملکت کے سربراہ کے طور پراپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر اہل ہیں۔رپورٹ میں کچھ معمولی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں دھوپ کی وجہ سے جلد کا نقصان اور گزشتہ جولائی میں قاتلانہ حملے کے دوران دائیں کان پر گولی لگنے کا نشان شامل ہے۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ صدر کی صحت سے متعلق شفافیت کے حوالے سے ماضی میں سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم معالج شان باربابیلا نے تفصیلی جائزہ پیش کیا اور مکمل رپورٹ جلد جاری کی جائے گی

Previous Post

اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 6 افراد زخمی

Next Post

پنجاب سیاحت کے فروغ کےلیے مکمل تیار ہے، لاہور زندہ تاریخ کا شہر ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

Next Post
مریم نواز کا چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

پنجاب سیاحت کے فروغ کےلیے مکمل تیار ہے، لاہور زندہ تاریخ کا شہر ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم