Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 6 افراد زخمی

Web Desk by Web Desk
اپریل 15, 2025
in پاکستان
0
اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 6 افراد زخمی

اسلام آباد:اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مبینہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑیاں مشکوک ٹیکسی کا پیچھے کر رہی تھیں جیسے ہی پولیس وین قریب پہنچی تو ٹیکسی میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔شہید اہل کار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں اہل کار محمد حنیف، محمد یوسف اور محمد بلال شامل ہیں۔

پولیس نے مبینہ حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی جبکہ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جارہا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔ڈی آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسران نے حاضر دماغی اور دلیری سے کارروائی کی، حملہ آور کی ڈیڈ باڈی کے پارٹس اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں دھماکے کے بعد ضلع راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، اسلام آباد کے جڑواں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے حکام نے نماز جمعہ کے اجتماعات کو سخت سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ترجمان اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مطابق بروقت کارروائی سے شہر دہشت گردی کے بڑے حملے سے محفوظ رہ گیا، شہدا اور زخمی جوانوں کو قوم کی جانب سے سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گرد کچھ عرصے سے پولیس کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے کو شکست دے سکیں۔

اسلام آباد دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا، حملہ آور نے خودکش جیکٹ سے دھماکا کیا، خودکش جیکٹ میں تقریباً12 سے 15 کلو بارودی مواد موجود تھا، گاڑی میں مواد نہیں تھا۔دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے اسلام آباد دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Previous Post

سندھ حکومت نے پانی کی تقسیم پر پنجاب حکومت کا ارسا کو لکھا گیا خط مسترد کر دیا

Next Post

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طبی معائنہ، وائٹ ہاؤس نے رپورٹ جاری کر دی

Next Post
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طبی معائنہ، وائٹ ہاؤس نے رپورٹ جاری کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طبی معائنہ، وائٹ ہاؤس نے رپورٹ جاری کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم