Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سندھ حکومت نے پانی کی تقسیم پر پنجاب حکومت کا ارسا کو لکھا گیا خط مسترد کر دیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 15, 2025
in پاکستان
0
سندھ حکومت نے پانی کی تقسیم پر پنجاب حکومت کا ارسا کو لکھا گیا خط مسترد کر دیا

سندھ حکومت نے پانی کی تقسیم پر پنجاب حکومت کی جانب سے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)کو لکھے گئے خط کو مستردکر دیا۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت پنجاب حکومت کے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کرتی ہے۔جام خان شورو نے کہا کہ سندھ کو 1991 کے آبی معاہدہ کے تحت حصے کا پانی دیا جائے ، سندھ کے کینالز کو اپریل کے 10 دنوں میں 62 فیصد پانی کی قلت کاسامنا رہا جبکہ پنجاب کے کینالوں کو 54 فیصد پانی کی قلت برداشت کرنی پڑی۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کا کہنا تھا کہ آبی معاہدہ 1991 کے تحت تمام صوبوں کو مساوی قلت برداشت کرنی ہے۔جام خان شورو نے کہا کہ سندھ میں اس وقت کپاس اور چاول کی کاشت ہونی چاہیے، ہم صرف پینےکا پانی دے پا رہے ہیں، اس وقت پنجاب میں گندم کی کٹائی کی جا رہی ہے۔

پنجاب حکومت کا ارسا کو خط

پنجاب حکومت نے پیر کو پانی کی تقسیم پر انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو خط لکھا۔محکمہ آبپاشی پنجاب کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط میں پنجاب کے حصے کا پانی سندھ کو دینے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ربیع کی فصلوں کےلیے پانی کی مجموعی طور پر 16فیصد کمی تھی جس پر سندھ کو 19اورپنجاب کو 22 فیصد کم پانی دیاگیا۔خط کے متن کے مطابق خریف کی فصلوں کے لیے پانی کی 43فیصد کمی ہے اوراس میں بھی پنجاب کےحصےکا پانی ذیادہ اورسندھ کا کم روکاجا رہا ہے، سکھر بیراج پر رائس کینال کو غیرقانونی پانی دینے کے معاملہ کوبھی چھپایا گیا، یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ مارچ میں ارساکی ٹیکنیکل اور ایڈوائزری میٹنگز میں جو فیصلےکیےگئے ان پر عمل نہیں ہورہاہے، سارے صوبوں کے سیکرٹریز آبپاشی کی موجودگی میں تریموں، پنجند اورچشمہ کینال کو پانی دینےکافیصلہ ہوا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہواتھا کہ منگلا پر پریشر کم کرنے کےلیے تربیلا سے پنجاب کی ٹی پی اور سی جے نہروں کوپانی دیا جائےگا جس کے لیے 8ہزارکیوسک پانی منگلا ڈیم سے لینا تھا لیکن تربیلا سے پانی نہ ملنے پر منگلا سے اضافی 17 سے 20 ہزار کیوسک پانی لے رہےہیں۔خط کے متن کے مطابق پنجاب کوحصے سے کم اورسندھ کو حصے سےذیادہ پانی دینے سے کسانوں میں بےچینی بڑھ رہی ہے، ناانصافی پر مبنی اقدامات سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

Previous Post

کراچی: کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی

Next Post

اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 6 افراد زخمی

Next Post
اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 6 افراد زخمی

اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 6 افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم