Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم جاری، خوراک تقسیم کرنے والے 6 سگے بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید

Web Desk by Web Desk
اپریل 15, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم جاری، خوراک تقسیم کرنے والے 6 سگے بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بمباری میں مزید 37 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں ایک ہی خاندان کے 6 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ ان بھائیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بھوکے شہریوں کو خوراک پہنچا رہے تھے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ اتوار کے روز غزہ کے علاقے دیر البلح میں پیش آیا۔ شہید ہونے والے بھائیوں کی عمریں 10 سے 34 سال کے درمیان تھیں۔ ان کے والد زکی ابو مہدی کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے جنگ کے آغاز سے ہی محتاج اور متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہے تھے، اور ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔سریلی دھنوں کے خالق موسیقار امجد بوبی کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے.اس کے علاوہ، عالمی ادارہ صحت (WHO) نے بھی ایک اور اندوہناک خبر دی ہے کہ ایک فلسطینی بچہ طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔ طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں غزہ میں انسانی المیے کو مزید سنگین بنا رہی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں درجنوں افراد شہید ہوئے، جن میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب غزہ کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 50 ہزار 944 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ غزہ میں حکومتی میڈیا دفتر کے مطابق اصل تعداد 61 ہزار 700 سے زائد ہو سکتی ہے، کیونکہ ہزاروں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

Previous Post

مصر کی جانب سے غزہ جنگ بندی کے لیے نئی تجویز، حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

Next Post

لاہور میں تاریخی ورثے کی بحالی، پانچ کلومیٹر طویل فصیل اور مغلیہ طرز کے باغ کی تعمیر کا فیصلہ

Next Post

لاہور میں تاریخی ورثے کی بحالی، پانچ کلومیٹر طویل فصیل اور مغلیہ طرز کے باغ کی تعمیر کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم