Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سریلی دھنوں کے خالق موسیقار امجد بوبی کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے

Web Desk by Web Desk
اپریل 15, 2025
in پاکستان
0
سریلی دھنوں کے خالق موسیقار امجد بوبی کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کو کئی لازوال نغمے دینے والے معروف موسیقار امجد بوبی کو مداحوں سے بچھڑے آج 20 برس بیت گئے، مگر ان کی تخلیق کردہ دھنیں آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔

امجد بوبی 1942ء میں بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ موسیقی کا ذوق انہیں ورثے میں ملا، ان کے والد غلام حسین خان ایک معروف کلاسیکل گائیک تھے، جن سے انہوں نے ابتدائی تربیت حاصل کی۔ وہ عظیم موسیقار رشید عطرے کے بھانجے تھے، لیکن اپنے بل بوتے پر خود کو منوانے کے لیے انہوں نے سخت محنت اور جدوجہد کی۔
ان کے فلمی کیریئر کا آغاز 1969ء میں وحید مراد کی فلم ’’اک نگینہ‘‘ سے ہوا، تاہم اصل شہرت انہیں 1983ء میں فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ سے ملی۔ اس کے بعد انہوں نے ’’گھونگھٹ‘‘، ’’پرورش‘‘، ’’نادیہ‘‘، ’’روبی‘‘، ’’نزدیکیاں‘‘، ’’سنگم‘‘، ’’چیف صاحب‘‘، ’’گھر کب آؤ گے‘‘ اور ’’یہ دل آپ کا ہوا‘‘ جیسی کامیاب فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی، جو آج بھی شائقین کو یاد ہیں۔
امجد بوبی کی موسیقی کی خاص بات ان کی دھنوں میں کلاسیکی رنگ اور جذبات کی گہرائی تھی، جو ہر عمر کے سامع کو اپنی طرف کھینچ لیتی تھی۔ ان کی آخری فلم ’’کھلے آسمان کے نیچے‘‘ ثابت ہوئی۔ امجد بوبی 15 اپریل 2005ء کو دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے، لیکن ان کی تخلیقات انہیں ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔

Previous Post

تجارتی خسارہ کم کرنے کی کوشش، پاکستان کا امریکی تیل درآمد کرنے پر غور

Next Post

واٹس ایپ نے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے ‘میموری’ فیچر کی آزمائش شروع کر دی

Next Post
واٹس ایپ نے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے ‘میموری’ فیچر کی آزمائش شروع کر دی

واٹس ایپ نے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے 'میموری' فیچر کی آزمائش شروع کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم