Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

واٹس ایپ نے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے ‘میموری’ فیچر کی آزمائش شروع کر دی

Web Desk by Web Desk
اپریل 15, 2025
in ٹیکنالوجی
0
واٹس ایپ نے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے ‘میموری’ فیچر کی آزمائش شروع کر دی

کیلیفورنیا :انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹ میٹا اے آئی میں نئے اور انوکھے ‘میموری’ فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے، جسے فی الحال محدود صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ‘ویب بیٹا انفو’ کے مطابق، اس فیچر کے ذریعے صارفین میٹا اے آئی کو اہم معلومات یا ہدایات یاد رکھوا سکیں گے، جو بعد ازاں چیٹ بوٹ کی جانب سے جوابات اور تجاویز فراہم کرنے میں استعمال ہوں گی۔ یہ فیچر صارفین کو ذاتی نوعیت کا تجربہ فراہم کرنے کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، صارفین کو یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کی سیٹنگز میں جانا ہوگا، جہاں ‘میموری’ کا الگ سے آپشن موجود ہوگا۔ اس پر کلک کرنے کے بعد، صارف اپنی مرضی کی معلومات، ترجیحات یا ہدایات محفوظ کر سکیں گے۔

یہ فیچر اس حوالے سے منفرد ہے کہ صارفین جب چاہیں اپنی ہدایات میں تبدیلی یا مکمل طور پر ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں، جس سے انہیں مکمل کنٹرول حاصل ہوگا۔ میٹا اے آئی مستقبل میں انہی محفوظ ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ذاتی نوعیت کے جوابات دے گا، جس سے صارف کا وقت بھی بچے گا اور چیٹ کا معیار بھی بہتر ہوگا۔فی الوقت یہ فیچر صرف چند صارفین کو دستیاب ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے جلد ہی مرحلہ وار دیگر صارفین کو بھی فراہم کر دیا جائے گا، اور توقع ہے کہ رواں سال کے دوران یہ باضابطہ طور پر سب کیلئے متعارف کر دیا جائے گا۔

Previous Post

سریلی دھنوں کے خالق موسیقار امجد بوبی کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے

Next Post

کراچی : کورنگی کریک میں لگی آگ 17 دن بعد اچانک بجھ گئی، گیس کا اخراج جاری

Next Post
کراچی: کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی

کراچی : کورنگی کریک میں لگی آگ 17 دن بعد اچانک بجھ گئی، گیس کا اخراج جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم