Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب، کے پی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

Web Desk by Web Desk
اپریل 16, 2025
in موسم
0
پنجاب، کے پی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج سے بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔

آج سے 20 اپریل کے دوران اسلام آباد، پنجاب ،مری، گلیات خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔18 اور 19 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن ، وہاڑی اور اوکاڑہ میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا الرٹ

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 اپریل سے 20 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں، رواں ماہ کے اختتام پر پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا، سکول ایجوکیشن، محکمہ صحت آبپاشی، تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا، شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Previous Post

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے

Next Post

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے 201 رنز کے جواب میں کراچی کنگز 136 پر ڈھیر

Next Post
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے 201 رنز کے جواب میں کراچی کنگز 136 پر ڈھیر

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے 201 رنز کے جواب میں کراچی کنگز 136 پر ڈھیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم