Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مالدیپ کا بڑا اقدام: اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد

Web Desk by Web Desk
اپریل 16, 2025
in بین الاقوامی
0
مالدیپ کا بڑا اقدام: اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد

مالے : مالدیپ نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کی پارلیمنٹ نے اس پابندی کے بل کی منظوری دی، جس پر صدر محمد معیزو نے بھی دستخط کر دیے۔ یہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری "ظالمانہ کارروائیوں” کی مذمت کے طور پر کیا گیا ہے۔ قانون کے تحت اب اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد مالدیپ میں داخل نہیں ہو سکیں گے، البتہ دوہری شہریت رکھنے والے افراد دوسرے ملک کے سفری دستاویزات استعمال کر کے ملک میں آ سکیں گے۔

یہ بل سب سے پہلے مئی 2024 میں اپوزیشن کے رکن پارلیمان میکائل احمد نسیم نے پیش کیا تھا، جسے 308 دن کی طویل کارروائی کے بعد پارلیمنٹ سے منظور کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ صدر معیزو نے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ایک خصوصی ایلچی مقرر کرنے اور "فلسطین سے یکجہتی” کے عنوان سے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Previous Post

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 17 فلسطینی شہید

Next Post

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Next Post
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم